اردو جواب پر خوش آمدید

0 ووٹس
656 مناظر
نے سیکورٹی میں

میں اپنی یو ایس بی فلیش ڈرائیو پر ماسٹر پاسورڈ لگانا چاہتا ہوں کچھ فائلوں پر نہیں بلکہ ایسا پاسورڈ لگانا چاہتا ہوں جس کے بغیر یو ایس بی فلیش ڈرائیو کھل ہی نہ سکے۔۔کیا ایسا ممکن ہے

2 جوابات

0 ووٹس
(11.6ہزار پوائنٹس) نے
نے منتخب شدہ
 
بہترین جواب

اسلام علیکم۔
کافی سارے سافٹ وئیر اور طریقے ایسے ہیں جن کی مدد سے آپ یو ایس بی فلیش ڈرائیو ہو یا ہارڈ ڈرائیو اپنے ڈیٹا کو پاسورڈ لگا سکتے ہیں۔ پاسورڈ پروٹیکٹڈ فولڈر بنا سکتے ہیں اور ان فولڈرز کے اندر اپنی اہم فائلز اور ڈیٹا محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ ایک سافٹ وئیر کا آپ کو بتانا چاہوں گا جس کی مدد سے آپ بغیر کسی تگ و دو کے اپنا ڈیٹا دوسروں کی پہنچ سے دور رکھ سکتے ہیں۔
یو ایس بی سیکورٹی ڈاؤن لوڈ کیجیئے اور اپنی یو ایس بی فلیش ڈرائیو پر انسٹال کر لیجئے۔
یہ سافٹ وئیر اصل میں آپ کے ڈیٹا کو چھپا دیتا ہے جس تک ورچوئل ڈرائیو کے ذریعے رسائی ممکن ہوتی ہے اور وہ ورچوئل ڈرائیو پاسورڈ لگانے کے بعد ہی کھلتی ہے۔جو ڈیٹا آپ اس ورچوئل ڈرائیو کے پر سٹور کریں گے اس تک رسائی پاسورڈ کے بغیر ممکن نہیں ہو گی لیکن جو ڈیٹا ڈائریکٹ آپ فزیکل یو ایس بی ڈرائیو پر سٹور کریں گے وہ سب کی پہنچ میں رہے گا۔

0 ووٹس
(1.9ہزار پوائنٹس) نے

اسلام علیکم،
پاسورڈ تو لگایا جا سکتا ہے لیکن طریقہ اتنا سادہ اور آسان نہیں ہے کچھ سافٹ مفت پروگرام آپ کو یہ سہولت دیتے ہیں کہ 4 جی بی تک کی یو ایس بی فلیش ڈرائیو پر پاسورڈ لگا سکیں لیکن اس سے زیادہ سائزکی فلیش ڈرائیو پر پاسورڈ لگانا فری میں ممکن نہیں۔
گوگل پر تلاش کر کے کوشش کیجئے۔

متعلقہ سوالات

السلام علیکم!

ارود جواب پرخوش آمدید۔

کیا آپ کے ذہن میں کوئی ایسا سوال ہے جس کا جواب جاننا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں! تو آپ بالکل درست جگہ آئے ہیں۔ کیونکہ اردو جواب پر فراہم کیے جاتے ہیں آپ کے سوالات کے جوابات، وہ بھی انتہائی آسان لفظوں میں۔ سوال خواہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو مگر ہمارے ماہرین کیلئے کچھ بھی مشکل نہیں۔ تو ابھی اپنا سوال پوچھیے اور جواب حاصل کیجئے۔

اگر آپ بھی اردو جواب پر موجود کسی سوال کا جواب جانتے ہیں تو جواب دے کر لوگوں میں علم بانٹیں، کیونکہ علم بانٹے سے ہی بڑھتا ہے۔ تو آج اور ابھی ہماری ٹیم میں شامل ہوں۔

اگر سائٹ کے استعمال میں کہیں بھی دشواری کا سامنا ہو تودرپیش مسائل سے ہمیں ضرور آگاہ کیجیئے تاکہ ان کو حل کیا جا سکے۔

شکریہ



Pak Urdu Installer

ہمارے نئے اراکین

739 سوالات

790 جوابات

411 تبصرے

517 صارفین

...