اردو جواب پر خوش آمدید

0 ووٹس
499 مناظر
نے کمپیوٹر اور انٹر نیٹ میں

ہمارا کمپیوٹر کیسے ایک مقررہ وقت کے بعد آٹو شٹ ڈاؤن ہو سکتا ہے۔
کوئی اور پروگرام استعمال کئے بغیر ونڈوز میں ہم کیسے کمپیوٹر کو آٹو شٹ ڈاؤن پر لگا سکتے ہیں۔

2 جوابات

+2 ووٹس
(1.5ہزار پوائنٹس) نے
نے منتخب شدہ
 
بہترین جواب

بغیر سافٹ ویئر کے کرنا چاہیں تو پھر Run میں جا کر مندرجہ ذیل کمانڈ بغیر بریکٹ کے لکھیں اور انٹر کریں
at 9:45(مقررہ وقت) shutdown -s
یہ کمانڈ مطلوبہ ٹائم پر پہنچتے ہی آپ کے سسٹم کو شٹ ڈاؤن کر دے گی ، اور مندرجہ بالا عمل کو معطل کرنے کیلئے ذیل کی کمانڈ بغیر بریکٹ کے انٹر کریں
at 9:45(مقرر کردہ وقت) shutdown -a
دن کو تھوڑا مصروف تھا اور آپ کا سوال بھی جلدی میں صحیح سمجھ نہیں پایا اس لئے مختصر جواب پر معذرت
(مندرجہ بالا کمانڈ ونڈو "ایکس پی" میں کام کرتی ہے ونڈو سیون ، ایٹ یا وسٹا کا مجھے علم نہیں ہے کیونکہ میں نے آج تک وہ استعمال ہی نہیں کیں :-P

(11.6ہزار پوائنٹس) نے
اسلام علیکم،
ملک صاحب زبر دست۔ ابھی آپ کا جواب دیکھا اور بہت اچھا لگا۔آپ کے جواب سے لگ رہا ہے کہ آپ کو بھی کمپیوٹر سے متعلق کافی مہارت ہے ۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ ہمارے ساتھ اسی طرح مسائل کے حل کے لئے کوشش کرتے رہیں گے۔
بے حد شکریہ
(1.5ہزار پوائنٹس) نے
شکریہ ، بس آپ کی محبتیں ہیں جناب
+1 ووٹ
(1.5ہزار پوائنٹس) نے

ایک سافٹ ویئر ہے ‏MBSD‏ کے نام سے ، ‏google‏ کر لیں اسے‎ ‎اور‏ انسٹال کریں آپ کا مسئلہ حل ‎:-)‎

السلام علیکم!

ارود جواب پرخوش آمدید۔

کیا آپ کے ذہن میں کوئی ایسا سوال ہے جس کا جواب جاننا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں! تو آپ بالکل درست جگہ آئے ہیں۔ کیونکہ اردو جواب پر فراہم کیے جاتے ہیں آپ کے سوالات کے جوابات، وہ بھی انتہائی آسان لفظوں میں۔ سوال خواہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو مگر ہمارے ماہرین کیلئے کچھ بھی مشکل نہیں۔ تو ابھی اپنا سوال پوچھیے اور جواب حاصل کیجئے۔

اگر آپ بھی اردو جواب پر موجود کسی سوال کا جواب جانتے ہیں تو جواب دے کر لوگوں میں علم بانٹیں، کیونکہ علم بانٹے سے ہی بڑھتا ہے۔ تو آج اور ابھی ہماری ٹیم میں شامل ہوں۔

اگر سائٹ کے استعمال میں کہیں بھی دشواری کا سامنا ہو تودرپیش مسائل سے ہمیں ضرور آگاہ کیجیئے تاکہ ان کو حل کیا جا سکے۔

شکریہ



Pak Urdu Installer

ہمارے نئے اراکین

731 سوالات

790 جوابات

411 تبصرے

362 صارفین

...