اردو جواب پر خوش آمدید

+1 ووٹ
1.4ہزار مناظر
(1.3ہزار پوائنٹس) نے خاندان اور تعلقات میں
نے زمرہ دوبارہ منتخب کریں

بیوی کا رشتہ سب سےمشکل دشوار گزار کیوں ہوتا ہے ؟

(11.6ہزار پوائنٹس) نے
اچھا سوال اٹھایا ہے دیکھتے ہیں کہ لوگ کیا جواب دیتے ہیں.
(2.0ہزار پوائنٹس) نے
میرے بھائی ایسا تو صرف وہی لوگ کہتے ہیں جو بیوی کو سمجھنے کی کوشش ہی نہیں کرتے یا انہیں اس سے کوئی دلچسپی ہی نہیں ہوتی کہ عورت کو بھی انسان سمجھیں، صرف عورت پر حکمرانی کا حکم تو یاد رکھتے ہیں لیکن اپنے فرائض بھول جاتے ہیں ، اس کو باندی سمجھ کر گھر کے سارے کام اس کے حوالے کردیئے جاتے ہیں اور اس میں کوتاہی پر اس کو سخت سست سنائی جاتی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔پھر بیچارے بہت ہی مظلوم بن کر کہتے ہیں کہ ہمارا ہی  دل گردہ ہے کہ ایسی بیوی کو بھی برداشت کر رہے ہیں کوئی اور ہوتا تو ہاتھ پکڑ کر  نکال باہر کرتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یا پھر یہ ارشاد ہوتا ہے کہ اففففف یہ بیویاں کتنی مشکل اور دشوار گزار ہوتی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ توبہ توبہ اللہ معاف کرے

2 جوابات

+3 ووٹس
(6.1ہزار پوائنٹس) نے

اس سوال کا بہترین جواب تو بینا جی نے تبصرے میں دے ہی دیا ہے

لیکن میں صرف اس نکتہ پر بات کروں گا کہ لفظ "مشکل رشتہ" کا دائرہ کہاں تک ہے، اور اوسطاً اکثریت کی نظر میں مشکل رشتہ کی کیا تعریف ہے
اس کی مثال یوں سمجھیں کہ اردو کے سب سے پیچیدہ اور مشکل ترین شاعر متفقہ طور پر مرزا غالب مانے جاتے ہیں
لیکن کمال یہ ہے کہ غالبیات سے شغف رکھنے والے یا کم از کم دلچسپی رکھنے والے اس بات سے غیر متفق نظر آتے ہیں کہ غالب کی شاعری پیچیدہ یا مشکل ہے۔۔۔۔
چھوٹا غالب ہونے کی حیثیت سے خود میرا بھی یہی کہنا ہے کہ دیوان غالب میں گنتی کے چند اشعار ہیں جنہیں مشکل اور پیچیدہ کہا جا سکتا ہے، ورنہ دیوان غالب جیسی سادہ اور انسانی نفسیات و فطرت کے قریب ترین شاعری کی کتاب کم از کم اردو میں کوئی اور ہے ہی نہیں۔

مثال سے ثابت ہوا کہ جو مرزا غالب کے بارے میں جانتے ہی نہیں یا اتنے آلسی ہیں کہ انہوں نے کبھی دیوان غالب کو دلچسپی سے اور بغور پڑھنے کی کوشش ہی نہیں کی ، انہی خواتین و حضرات کو دیوان غالب کے ادق اور پیچیدہ ہونے کا گلہ ہے۔
باکل اسی طرح عورت پر جو پہلے دن سے چریا چلتر ، مکاری اور پیچیدہ اور ناقابل فہم ہونے کے لیبل لگ گئے ہیں وہ ہو بہو ویسے کے ویسے ہی ہر آنے والے وقت میں دہرائے جاتے رہے ہیں۔
حقیقت اس کے برعکس ہے۔ ضرورت صرف نظر اور فہم کی ہے
یہ رشتہ قطعاً مشکل اور پیچیدہ نہیں ہے۔

(2.0ہزار پوائنٹس) نے
میں نے جواب تو نہیں دیا تھا ایک بے لاگ تبصرہ لکھ دیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہترین جواب تو اسے کہتے ہیں جو چھوٹا غالب نے دیا ہے ، بہت خوب اور زبردست جواب :)
(6.1ہزار پوائنٹس) نے
شکریہ
(220 پوائنٹس) نے
سائیں آپ نے تو کمال کا جواب دیا ہے 100فیصد متفق
+1 ووٹ
(1.1ہزار پوائنٹس) نے
بیوی کا رشتہ مشکل اس لیے لگتا ہے کہ  بیوی کو سمجھا ہی نہیں جاتا۔شوہر بیوی کا مقابلہ کرتا ہے حالانکہ بیوی کے ساتھ مقابلہ کرنا غیر منطقی ہے۔بیوی بہترین دوست ہوتی ہے،اُس کے ساتھ مقابلہ کیسا؟

بیوی جو سارے رشتے ناطے چھوڑ کر صرف شوہر کے ساتھ ساری زندگی گزارنے آتی ہے،ظاہر ہے کچھ حقوق اُسے بھی ملنے چاہیے ہیں،اُسے بھی عزت ملنی چاہئے۔کچھ توقعات وہ بھی لے کر آئی ہوتی ہے جن کو سمجھا جانا بڑا ضروری ہے۔تالی کبھی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی۔اس لیے اس رشتے کو نبھانے کی ذمہ داری دونوں فریقین پر ہے۔

شوہر کو اپنی بیوی کو سمجھنے کی کوشش کرنی ہوگی،اُس کے جذبات کو سمجھنے کی کوشش کرنی ہوگی۔اکثر شوہر اس سلسلے میں کوئی کوشش نہیں کرتے۔

اس سلسلے میں بہترین کتابیں اورویڈیو لیکچرز موجود ہیں، اُن سے فائدہ اُٹھایا جانا چاہئے۔
(11.6ہزار پوائنٹس) نے
آپ کے جواب پر بھی کئی سوالات اٹھائے جا سکتے ہیں چلیں میں ایک سوال آپ کے جواب پر اٹھاتا ہوں ۔

السلام علیکم!

ارود جواب پرخوش آمدید۔

کیا آپ کے ذہن میں کوئی ایسا سوال ہے جس کا جواب جاننا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں! تو آپ بالکل درست جگہ آئے ہیں۔ کیونکہ اردو جواب پر فراہم کیے جاتے ہیں آپ کے سوالات کے جوابات، وہ بھی انتہائی آسان لفظوں میں۔ سوال خواہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو مگر ہمارے ماہرین کیلئے کچھ بھی مشکل نہیں۔ تو ابھی اپنا سوال پوچھیے اور جواب حاصل کیجئے۔

اگر آپ بھی اردو جواب پر موجود کسی سوال کا جواب جانتے ہیں تو جواب دے کر لوگوں میں علم بانٹیں، کیونکہ علم بانٹے سے ہی بڑھتا ہے۔ تو آج اور ابھی ہماری ٹیم میں شامل ہوں۔

اگر سائٹ کے استعمال میں کہیں بھی دشواری کا سامنا ہو تودرپیش مسائل سے ہمیں ضرور آگاہ کیجیئے تاکہ ان کو حل کیا جا سکے۔

شکریہ



Pak Urdu Installer

ہمارے نئے اراکین

739 سوالات

790 جوابات

411 تبصرے

517 صارفین

...