اردو جواب پر خوش آمدید

+1 ووٹ
660 مناظر
نے متفرق میں

1 جوابات

+1 ووٹ
(2.1ہزار پوائنٹس) نے
نے منتخب شدہ
 
بہترین جواب

enter image description here

محمد اسدؒ کو پہلا پاکستانی پاسپورٹ لینے کا شرف حاصل ہوا۔ بحوالہ محمد اسد۔ خودنوشت۔بندہ صحرائی (روڈ ٹو مکہ کا رائٹر )
علامہ محمد اسد مرحوم کو جاری کیا گیا ، اس کی خود نوشت داستان میں لکھا ہوا ھے ۔ پاکستان بننے کے فورا بعداسوقت پاکستانی قومیت نام کی کوئی چیز معرض وجود میں نہ آئی تھی۔ بلکہ برطانیہ سےایک غیر رسمی معاہدہ طےپایا تھا جس کے مطابق ہر نئے پاسپورٹ پر برطانوی شہری لکھنے کا اختیار دیا گیا تھا ۔محمد اسد کہتے ہیں جب میں نے وزارت خارجہ سے کہا کہ میں پاکستان کا سرکاری وفد لے کر مشرق وسطی کا دورہ کرنے جا رہا ہوں ۔اگر میرے پاس کسی دوسرے ملک کا پاسپورٹ ہو گاتودیکھنے والا کیا سمجھے گا ْ
خودنوشت کے صفحہ 128اور 129 پر محمد اسد ؒنے اس کی تفصیل لکھی ہے۔ محمد اسدؒ کی تعیناتی وزارت خارجہ میں ہوچکی تھی۔ وزیراعظم لیاقت علی خان نے انہیں مشرقی وسطیٰ کے سرکاری دورے پر بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ ابھی پاکستانی پاسپورٹ بننے شروع نہیں ہوئے تھے۔ کبھی کہا جاتا کہ اسد کے پاسپورٹ پر برطانوی شہری لکھ دیتے ہیں‘ کبھی کہا جاتا کہ وہ آسٹرین ہیں اور ان کے پاسپورٹ پرآسٹرین لکھ دیتے ہیں۔ محمد اسدؒ لکھتے ہیں… ’’میں بے سروپا باتیں سن سن کر تنگ آگیا۔ بالآخر میں نے وزیراعظم کے ذاتی معاون کو فون کیا اور ان سے عرض کیا کہ براہ مہربانی وزیراعظم سے میری فوری ملاقات کرادیجیے‘‘ ۔ کچھ دیر بعد میں لیاقت علی خان کے دفتر پہنچا اور انہیں اپنی مشکل سے مطلع کیا۔ انہوں نے
اپنے سیکرٹری کو کہا کہ فوراً پاسپورٹ افسر کو بلائیں۔ جونہی وہ کمرے میں داخل ہوا وزیراعظم نے انہیں جلد پاسپورٹ بنانے کا حکم دیا اور ساتھ ہی کہا کہ اس پر ’’پاکستانی شہری‘‘ کی مہر ثبت کرے۔ اس طرح مجھے پہلا پاسپورٹ حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہوا جس پر ’’پاکستانی شہری‘‘ لکھا گیا تھا‘‘۔
مختصرا اتنا عرض کرتا ہوں کہ محمد اسد جن کااصلی نام لیوپرڈ لوئیس آسٹرین شہری تھا ۔، ایک یہودی اورایک صحافی تھا سعودی عرب کے دورے پر وہیں مسلمان ہو گیا تھا ، 1900 میں پیدا ہوا اور 1992 میں فوت ہوا تھا ، پاکستان بننے سے پہلے وہ ھندوستان میں جناب علامہ اقبال مرحوم اور جناب سید ابوالاعلی مودودی مرحوم اور جناب محمد علی جناح قائد اعظم مرحوم سے مل کر نئی اسلامی مملکت کے لئے شروع دن سے کام کرتارھا ، اور قیام پاکستان کے بعد علامہ محمد اسد پاکستان آ گیا تھا ۔ عربی زبان سعودی عرب میں سیکھی وھاں پر شاہ فیصل مرحوم کے ساتھ رھے سعودی عرب کے بادشاہ سے تعلقات بن گئے تھے ۔ بعد ازاں قیام پاکستان کے وقت ھندوستان سے ھجرت کرکے پاکستان ٓگیا تھا۔یہاں پر ریڈیو پاکستان سے تقریریں بھی کیں اور ایک رسالہ عرفات کےنام کا نکالا بھی تھا

متعلقہ سوالات

السلام علیکم!

ارود جواب پرخوش آمدید۔

کیا آپ کے ذہن میں کوئی ایسا سوال ہے جس کا جواب جاننا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں! تو آپ بالکل درست جگہ آئے ہیں۔ کیونکہ اردو جواب پر فراہم کیے جاتے ہیں آپ کے سوالات کے جوابات، وہ بھی انتہائی آسان لفظوں میں۔ سوال خواہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو مگر ہمارے ماہرین کیلئے کچھ بھی مشکل نہیں۔ تو ابھی اپنا سوال پوچھیے اور جواب حاصل کیجئے۔

اگر آپ بھی اردو جواب پر موجود کسی سوال کا جواب جانتے ہیں تو جواب دے کر لوگوں میں علم بانٹیں، کیونکہ علم بانٹے سے ہی بڑھتا ہے۔ تو آج اور ابھی ہماری ٹیم میں شامل ہوں۔

اگر سائٹ کے استعمال میں کہیں بھی دشواری کا سامنا ہو تودرپیش مسائل سے ہمیں ضرور آگاہ کیجیئے تاکہ ان کو حل کیا جا سکے۔

شکریہ



Pak Urdu Installer

ہمارے نئے اراکین

730 سوالات

790 جوابات

411 تبصرے

376 صارفین

...