اردو جواب پر خوش آمدید

0 ووٹس
506 مناظر
نے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں

 

Cloud

کلاؤڈ کیا چیز ہے آج کل یہ نام بہت سننے میں آ رہا ہے۔کوئی ہارڈ ڈرائیو خریدو تو اس کے ساتھ کلاؤڈ سپیس جی بی میں سیم سنگ یا  کچھ کمپنیوں کے موبائل خریدو تو کلاؤڈ سپیس۔

تفصیل سے اس کے متعلق بتائیں۔

1 جوابات

0 ووٹس
(1.0ہزار پوائنٹس) نے
نے مدون

بھائی جی کلاؤڈ واقعی آج کل کافی استعمال میں آرہی ہے،
اس سے مرادکسی کمپنی کے سرور پر واقع سپیس یا ہارڈ ڈسک ہے جو آپ خریدتےہیں
کلاؤڈ کو آپ اس طرح سمجھ سکتے ہیں کہ اگر بالفرض آپ کے سسٹم کی ہارڈ ڈسک ۵۰۰ جی بی ہے اور آپ کے پاس ڈھیروں ڈیٹا ہے، لیکن آپ کو ہر وقت تمام ڈیٹا مطلوب نہیں ہوتا، تو اس کے لئے آپ سرور پر کلاؤڈ خرید بھی سکتے ہیں اور اگر فری سروس سے فائدہ اٹھانا چاہیں تو اس سے بھی مستفید ہوسکتے ہیں، یعنی یہ آپ کی الیکٹرانک ہارڈ ڈسک ہوتی ہے جو آپ کے سسٹم کی بجائے سرور پر ہوتی ہے اور آپ بذریعہ انٹرنیٹ اس سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں

اس کے کچھ فوائد ہیں اور کچھ نقصانات
اور بھی کافی فوائد ہیں جو اس وقت بیان کرنا ضروری نہیں
فوائد:

  • آپ اپنا ضروری و غیر ضروری ڈیٹا سرور پر اپ لوڈ کرسکتے ہیں یوں آپ کے سسٹم میں میموری کم استعمال ہوتی ہے

  • اگر کسی وائرس یا بگ کی وجہ سے تمام ڈیٹا کمپیوٹر سے ضائع ہوجائے تو اس کو بآسانی آپ اپنے کلاؤڈ کے اکاؤنٹ میں سے حاصل کرسکتے ہیں
    نقصان:

  • اس میں ڈیٹا کی سیکیورٹی کم ہوجاتی ہے، یعنی ہیکنگ کے خطرات بڑھ سکتے ہیں(بہرحال اس نقصان کو کم کرنے کی بھر پور کوششیں جاری ہیں)
    اور بھی کافی فوائدو نقصانات ہیں جو اس وقت بیان کرنا ضروری نہیں

چند مشہور کلاؤڈ سپیس یہ ہیں
گوگل والوں کی گوگل ڈرائیو
یاہو کا ڈراپ باکس
مائیکروسافٹ کا سکائی ڈرائیو
میڈیا فائر وغیرہ وغیرہ

(1.9ہزار پوائنٹس) نے
زبردست۔۔اور یہ آپ نے نہیں بتایا کہ فری کلاؤڈ سروسز کتنی جی بی تک سپیس آفر کر رہی ہیں؟
(1.0ہزار پوائنٹس) نے
@طلحہ بھائی دراصل کلاؤڈ کے سلسلے میں بھی ان کے مابین مقابلہ جاری رہتا ہے، عام طور پر ۱۰ جی بی تک ڈیٹا کی سٹوریج فراہم کی جاتی ہے، اور کچھ سپیس چند عمل کرنے کے بعد بڑھائی جاتی ہے مثلا اگر آپ فیس بک یا ٹوئٹر پر شیئر کریں اور کوئی انسٹال کرے تو پھر بھی آپ کو مزید سپیس دی جاتی ہے اس طرح ان کی ڈیٹیل آپ کو کلاؤڈ کا اکاؤنٹ بنانے کے بعد مل جائے گی
فی الحال سکائی ڈرائیو 7 جی بی، میڈیا فائیر 10 جی بی ، ڈراپ باکس 2 جی بی، اور گوگل ڈرائیو 15 جی بی فراہم کررہا ہے

السلام علیکم!

ارود جواب پرخوش آمدید۔

کیا آپ کے ذہن میں کوئی ایسا سوال ہے جس کا جواب جاننا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں! تو آپ بالکل درست جگہ آئے ہیں۔ کیونکہ اردو جواب پر فراہم کیے جاتے ہیں آپ کے سوالات کے جوابات، وہ بھی انتہائی آسان لفظوں میں۔ سوال خواہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو مگر ہمارے ماہرین کیلئے کچھ بھی مشکل نہیں۔ تو ابھی اپنا سوال پوچھیے اور جواب حاصل کیجئے۔

اگر آپ بھی اردو جواب پر موجود کسی سوال کا جواب جانتے ہیں تو جواب دے کر لوگوں میں علم بانٹیں، کیونکہ علم بانٹے سے ہی بڑھتا ہے۔ تو آج اور ابھی ہماری ٹیم میں شامل ہوں۔

اگر سائٹ کے استعمال میں کہیں بھی دشواری کا سامنا ہو تودرپیش مسائل سے ہمیں ضرور آگاہ کیجیئے تاکہ ان کو حل کیا جا سکے۔

شکریہ



Pak Urdu Installer

ہمارے نئے اراکین

731 سوالات

790 جوابات

411 تبصرے

363 صارفین

...