اردو جواب پر خوش آمدید

0 ووٹس
170 مناظر
نے اردوجواب میں

 

گذشتہ روز ملالہ یوسف زئی جو مینگورہ میں قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئی تھی، اس حوالے سے عالمی اور مقامی میڈیا میں سخت احتجاج کیا گیا ہے جب کہ امریکہ اور یورپ سمیت دنیا بھر کی این جی اوز نے اس پر احتجاج کیا ہے اور ملالہ کے علاج کے لئے انتہائی سرگرمی دکھائی جا رہی ہے مگر ملالہ کے ساتھ ہی ایک اور زخمی ہونے والے طالبہ شازیہ کے والد نے شکوہ کیا ہے کہ اس کی بیٹی شازیہ بھی ملالہ کے ساتھ ہی اسکول میں پڑھتی ہے اور اسی وین میں وہ بھی گولی کا نشانہ بنی مگر اس کی بیٹی کو لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے اور کسی نے بھی ان سے رابطہ نہیں کیا۔ واضح رہے کہ ملالہ طالبان کے خلاف تحریک چلانے پر مشہور ہوگئی تھی اور اس نے امریکی اور برطانوی نشریاتی اداروں میں طالبان مخالف مضامین لکھے تھے۔ اسے بعد میں سوات کی بہادر لڑکی کا خطاب دے کر کئی عالمی انعامات بھی دئے گئے تھے ۔ اب اس کے زخمی ہونے کےبعد پاکستانی صدر، وزیر اعظم سمیت امریکہ اور یورپ کے کئی ممالک نے ملالہ کے علاج کی پیش کش کی ہے اور اس پر حملے کی سخت مذمت کی ہے مگر اس کے ساتھ زخمی ہونے والی دوسری طالبہ شازیہ کو سب نے نظر انداز کردیا۔ —
 [:-sweat]   [:-sweat]   [:-sweat] 

2 جوابات

0 ووٹس
نے
حملے کے نتیجے میں یہ بھی ذہن میں رکھئے کہ کون زیادہ نازک حالت میں تھا اگر تو شازیہ کی حالت بھی ملالہ جیسی نازک تھی اور اس کو نظر اندازکیا گیا تو بہت غلط ہے لیکن اگر شازیہ کی حالت بہتر تھی اور جلد ری کور ہو سکتی تھی تو ہمیں اس بحث میں پڑنے سے گریز ہی کرنا چاہیے۔
ظاہری سی بات ہے ملالہ عالمی شہرت یافتہ بچی تھی اس لئے ایسا ہونا کوئی انہونی بات نہیں۔
0 ووٹس
نے
یہی تو المیہ ہے ! ملالہ یوسف زئی پر حملہ اور اس کےبعد سامنے آنے والے عالمی ردعمل کیا یہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کی راہ ہموار کرنے کی ایک اور سازش ہے۔میں اپنے امریکی نواز پاکستانی حکمرانوں سے یہ سوال کروں گایہی ملالہ یوسف زئی جس نے طالبان کے خلاف آواز اٹھائی اور اپنے ایک بیان میں امریکی صدر اوباما کو رول ماڈل قرار دیا۔ ایک چودہ سالہ بچی کی اس حد تک برین واشنگ کی گئی کہ وہ اپنے ملک اپنے نظریات تک کو بھلا بیٹھی۔ آج ملالہ یوسف زئی پر حملہ ہوا تو ہمارا قومی میڈیا ، ہمارے سیاستدان حتیٰ کہ پنجاب میں تمام سرکاری اداروں میں اس کے لیے دعائیہ تقریبات منعقد ہوئیں۔ بھئی ابھی تو چند ہفتے قبل جب میرے آقاحضرت محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ناموس پر حملہ ہوا تو کیا کردار تھا ہمارے میڈیا کا ہمارے سیاستدانوں کا ؟۔
ہمیں اس ایشو کو سمجھنا ہو گا اور اپنی سرزمین کے خلاف جو بھی سازش ہو رہی ہو اس کو ناکام بنانے کے لیے ہر سطح پر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

متعلقہ سوالات

السلام علیکم!

ارود جواب پرخوش آمدید۔

کیا آپ کے ذہن میں کوئی ایسا سوال ہے جس کا جواب جاننا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں! تو آپ بالکل درست جگہ آئے ہیں۔ کیونکہ اردو جواب پر فراہم کیے جاتے ہیں آپ کے سوالات کے جوابات، وہ بھی انتہائی آسان لفظوں میں۔ سوال خواہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو مگر ہمارے ماہرین کیلئے کچھ بھی مشکل نہیں۔ تو ابھی اپنا سوال پوچھیے اور جواب حاصل کیجئے۔

اگر آپ بھی اردو جواب پر موجود کسی سوال کا جواب جانتے ہیں تو جواب دے کر لوگوں میں علم بانٹیں، کیونکہ علم بانٹے سے ہی بڑھتا ہے۔ تو آج اور ابھی ہماری ٹیم میں شامل ہوں۔

اگر سائٹ کے استعمال میں کہیں بھی دشواری کا سامنا ہو تودرپیش مسائل سے ہمیں ضرور آگاہ کیجیئے تاکہ ان کو حل کیا جا سکے۔

شکریہ



Pak Urdu Installer

ہمارے نئے اراکین

731 سوالات

790 جوابات

411 تبصرے

366 صارفین

...