اردو جواب پر خوش آمدید

+1 ووٹ
510 مناظر
نے اسلام میں
مفتی صاحب کیا یہ کہنا، الله نے اوپر سے گوشت گرایا ہے، کفر ہے

 جبکہ قائل کا مقصد الله کیلئے کوئی مکان یا سمت ثابت کرنا نہ ہو بلکہ مقصد صرف یہ ہو کہ الله ہی دینے والا ہے اسی نے دیا ہے،
(7.1ہزار پوائنٹس) نے
بصد معذرت۔
اردو جواب کی ٹیم میں فی الحال کوئی مفتی نہیں ہے۔ تاہم کسی سے جواب حاصل کرکے آپ تک پہنچانے کی کوشش کی جائے گی۔
اردو جواب ٹیم

1 جوابات

+1 ووٹ
(7.1ہزار پوائنٹس) نے
السلام علیکم ورحمۃ اللہ!
آپ نے سوال میں لکھا ہے کہ سائل کا مقصد اللہ کی سمت ظاہر کرنا نہیں ہے۔  عرض ہے کہ اللہ تعالیٰ تو ہے ہی اوپر اپنے عرش پر۔
جیسا کہ اللہ تعالیٰ خود قرآن میں فرماتا ہے:۔
”الرَّحْمَنُ عَلَى الْعَرْشِ اسْتَوَى [طه:5]، “
ترجمہ: ”رحمٰن عرش پر مستوی ہوا۔“

﴿ إِنَّ رَ‌بَّكُمُ اللَّهُ الَّذى خَلَقَ السَّمـٰو‌ٰتِ وَالأَر‌ضَ فى سِتَّةِ أَيّامٍ ثُمَّ استَوىٰ عَلَى العَر‌شِ... ٥٤﴾... سورةالاعراف
ترجمہ: "بے شک تمہارا پالنہار ہے وہ جس نے زمین و آسمان کو چھ دن میں پیدا کیا پھر عرش پر مستوی ہوا۔"

نیز:﴿ اللَّهُ الَّذى رَ‌فَعَ السَّمـٰو‌ٰتِ بِغَيرِ‌ عَمَدٍ تَرَ‌ونَها ۖ ثُمَّ استَوىٰ عَلَى العَر‌شِ ... ٢﴾... سورةالرعد
ترجمہ: "اللہ جس نے آسمان کو بغیر ستون کے کھڑا کر دیا اور پھر عرش پر مستوی ہوا"

امام ابوبکر الخلال ؒ نے بسندہ روایت کیا ہے کہ امام اسحاق بن راہویہ ؒ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالی کے ارشاد ( رحمن عرش پر مستوی ہوا ) کا معنی یہ کہ اللہ عرش سے اوپر ہے ، اور ساتوں زمینوں کے نیچے کی بھی ہر چیز جانتا ہے اور اس معنی پر اہل علم کا اجماع ہے ‘‘

معاویہ کہتے ہیں کہ میری ایک لونڈی تھی جو احد اور جوانیہ کے علاقوں میں میری بکریاں چرایا کرتی تھی ایک دن میں وہاں گیا تو دیکھا کہ ایک بھیڑیا میری ایک بکری کو اٹھا کر لے گیا ہے آخر میں بھی بنی آدم سے ہوں مجھے بھی غصہ آتا ہے جس طرح کہ دوسرے لوگوں کو غصہ آجاتا ہے میں نے اسے ایک تھپڑ مار دیا پھر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آیا مجھ پر یہ بڑا گراں گزرا اور میں نے عرض کیا کیا میں اس لونڈی کو آزاد نہ کر دوں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اسے میرے پاس لاؤ میں اسے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس لے آیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے پوچھا کہ اللہ کہاں ہے اس لونڈی نے کہا آسمان میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے پوچھا میں کون ہوں اس لونڈی نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ کے رسول ہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس لونڈی کے مالک سے فرمایا اسے آزاد کر دے کیونکہ یہ لونڈی مومنہ ہے۔
( صحیح مسلم ،كتاب المساجد ومواضع الصلاة ، باب تحريم الكلام في الصلاة ونسخ ما كان من إباحة )

پس یہ کہنا کہ اللہ نے اوپر سے گوشت یا کوئی بھی چیزدی درست ہے۔

(جواب از: حافظ محمد اقبال سلفی ڈیروی رحمہ اللہ)

متعلقہ سوالات

0 ووٹس
1 جواب 273 مناظر
0 ووٹس
1 جواب 452 مناظر
عبد الرحمن، انڈیا نے پوچھا اسلام میں 24 مارچ, 2021
+1 ووٹ
1 جواب 291 مناظر
صادقہ خاتون نے پوچھا اسلام میں 12 مارچ, 2021
+1 ووٹ
1 جواب 454 مناظر
+1 ووٹ
1 جواب 302 مناظر

السلام علیکم!

ارود جواب پرخوش آمدید۔

کیا آپ کے ذہن میں کوئی ایسا سوال ہے جس کا جواب جاننا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں! تو آپ بالکل درست جگہ آئے ہیں۔ کیونکہ اردو جواب پر فراہم کیے جاتے ہیں آپ کے سوالات کے جوابات، وہ بھی انتہائی آسان لفظوں میں۔ سوال خواہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو مگر ہمارے ماہرین کیلئے کچھ بھی مشکل نہیں۔ تو ابھی اپنا سوال پوچھیے اور جواب حاصل کیجئے۔

اگر آپ بھی اردو جواب پر موجود کسی سوال کا جواب جانتے ہیں تو جواب دے کر لوگوں میں علم بانٹیں، کیونکہ علم بانٹے سے ہی بڑھتا ہے۔ تو آج اور ابھی ہماری ٹیم میں شامل ہوں۔

اگر سائٹ کے استعمال میں کہیں بھی دشواری کا سامنا ہو تودرپیش مسائل سے ہمیں ضرور آگاہ کیجیئے تاکہ ان کو حل کیا جا سکے۔

شکریہ



Pak Urdu Installer

ہمارے نئے اراکین

740 سوالات

790 جوابات

411 تبصرے

699 صارفین

...