اردو جواب پر خوش آمدید

0 ووٹس
599 مناظر
نے اردوجواب میں

 

اسلام علیکم۔۔۔
میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ بیروں ملک ملازمت کے لیے ایجنٹس  کے ذریعے جانا ٹھیک ہے یا نہیں۔یو اے ای کے لیے ڈیٹا انٹری آپریٹر کی آسامیاں ایک ایجنٹ کے پاس ہیں.750درہم تنخواہ ہے جبکہ ویزہ ،ٹکٹ اور دوسرے اخراجات سمیت ایک لاکھ روپے مانگ رہا ہے۔
میں نے بی اے تک تعلیم حاصل کی ہے اور ایک سال کا کمپیوٹر کا ڈپلوما بھی۔۔ایسے میں اس تنخواہ پر اور ایک لاکھ روپے دے کر باہر جانا ٹھیک رہے گا یا نہیں۔۔راہنمائی کیجئے۔۔
 

3 جوابات

0 ووٹس
نے
 
بہترین جواب

 

اسلام علیکم۔
میں آپ کے سوال کا تفصیل سے جواب دینا چاہوں گا۔
جیسا جاوید صاھب نے بھی کہا کہ اتنی کم تنخواہ پر جانا ٹھیک نہیں۔۔تو میری بھی یہی رائے ہیں اور مزید اضافہ کرنا چاہوں گا کہ آپ کو جو کچھ وہاں بتایا جا رہا ہے بہت ممکن ہے کہ حقیقت اس کے برعکس ہو۔
میں یہاں رہ رہا ہوں اور جانتا ہوں کہ لوگوں کے ساتھ کیا کیا جاتا ہے۔۔وہاں آسان کام کہہ کر یہاں لایا جاتا ہے اور یہاں مزدوری کروائی جاتی ہے۔۔یعنی لیبر کا کام۔لوگ  تین سال تک کام کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں کیوں کہ کمپنیاں پاسورٹ اپنے پاس رکھ لیتی ہیں اور درمیان میں چھوڑ بھی نہیں سکتے۔۔کیوں کہ ایسا کرنے پر آپ پر پابندی لگ جائے گی اور آپ دوبارہ کچھ عرصہ تک یہاں نہیں آ پائیں گے۔
اس سے اچھا ہے کہ اگر آپ نے رسک لینا ہی ہے تو وزٹ ویزہ لیں اور خود یہاں آکر ملازمت کے لیے کوشش کریں،بہت ممکن  ہےکہ آپ کو اچھی جگہ مل جائے۔
 
0 ووٹس
نے
بھائی 750  درہم بہت کم تنخواہ ہے اس سے اچھا ہے پاکستان میں رہو
0 ووٹس
نے
teek hai mir q k yahi aksar nokari nahi melta barthi mukul se

متعلقہ سوالات

0 ووٹس
2 جوابات 396 مناظر
0 ووٹس
1 جواب 433 مناظر
+1 ووٹ
1 جواب 367 مناظر

السلام علیکم!

ارود جواب پرخوش آمدید۔

کیا آپ کے ذہن میں کوئی ایسا سوال ہے جس کا جواب جاننا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں! تو آپ بالکل درست جگہ آئے ہیں۔ کیونکہ اردو جواب پر فراہم کیے جاتے ہیں آپ کے سوالات کے جوابات، وہ بھی انتہائی آسان لفظوں میں۔ سوال خواہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو مگر ہمارے ماہرین کیلئے کچھ بھی مشکل نہیں۔ تو ابھی اپنا سوال پوچھیے اور جواب حاصل کیجئے۔

اگر آپ بھی اردو جواب پر موجود کسی سوال کا جواب جانتے ہیں تو جواب دے کر لوگوں میں علم بانٹیں، کیونکہ علم بانٹے سے ہی بڑھتا ہے۔ تو آج اور ابھی ہماری ٹیم میں شامل ہوں۔

اگر سائٹ کے استعمال میں کہیں بھی دشواری کا سامنا ہو تودرپیش مسائل سے ہمیں ضرور آگاہ کیجیئے تاکہ ان کو حل کیا جا سکے۔

شکریہ



Pak Urdu Installer

ہمارے نئے اراکین

731 سوالات

790 جوابات

411 تبصرے

366 صارفین

...