اردو جواب پر خوش آمدید

+1 ووٹ
302 مناظر
نے کمپیوٹر اور انٹر نیٹ میں
کیا ہم ونڈوز 8 کو ونڈوز 7 جیسا بنا سکتے ہیں۔

میرا مطلب ہے کہ سٹارٹ مینو ونڈوز 7 جیسا ہو جائے ونڈوز 8 کی سٹارٹ سکرین ختم ہو جائے اور اس جیسی دوسری کئی تبدیلیاں جو اجنبیت پیدا کرتی ہیں۔

1 جوابات

+1 ووٹ
(11.6ہزار پوائنٹس) نے

 

اسلام علیکم۔

مائیکرو سافٹ نے ونڈوز 8 میں کافی ساری نئی چیزیں متعارف کروائیں اور ٹچ سکرین سسٹمز کے لئے وہ واقعی بہت اچھی ہیں لیکن جب بات عام کمپیوٹر کو اکثر صارفین کو نئی سٹارٹ سکرین اور ونڈوز 8 کا ماحول اچھا نہیں لگتا اسی لئے اس طرح کے سوالات دیکھنے کو ملتے ہیں کہ کس طرح ونڈوز 8 میں ونڈوز 7 جیسا ماحول میسر آ سکتا ہے۔

مائیکرو سافٹ نے 8 میں ونڈوز 7 جیسا سٹارٹ مینو لانے کی کوئی آپشن نہیں رکھی البتہ تھرڈ پارٹی کچھ پروگرام استعمال کر کے ایسا کیا جا سکتا ہے۔ان میں سے کچھ پروگرام تو بالکل مفت موجود ہیں جبکہ کچھ دوسرے تھوڑی سی قیمت ادا کرنے پر مل جاتے ہیں۔

یہاں ہم بات کرتے ہیں مفت میسر پروگرامز کی جو ہمارا یہ کام کر سکیں گے اور آخر پر کم قیمت پر موجود پروگرام کے لینک بھی دے دیئے جائیں گے۔

 


 

StartMenu8

یہ پروگرام ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کیجئے۔

 


 

Pokki

یہ پروگرام ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کیجئے۔

اس میں آپ کو اختیار ملے گا چاہیں تو ونڈوز 7 جیسا سٹارٹ مینو سیٹ کریں ،یا ونڈوز 7 کا انتخاب کریں۔

 

Classic Shell

یہ پروگرام ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کیجئے۔

 اس  پروگرام میں بھی آپ کے پاس اختیار ہو گا کہ ونڈوز ایکس پی، وزٹا یا 7 میں سے کوئی بھی منتخب کر لیں۔ہمارا مشورہ ہے کہ آپ اس کا انتخاب کریں۔

درج ذیل دولنک سے آپ سٹارٹ مینو کو بدلنے والے تھرڈ پارٹی سافٹ وئیر خرید سکتے ہیں۔

http://www.stardock.com/products/start8/

http://startisback.com/#download-tab

 

(1.0ہزار پوائنٹس) نے
زندگی بھائی آپ نے درست فرمایا،
اول تو اگر ونڈوز 8کی اصل سٹارٹ سکرین کو استعمال کریں تو اس کا اپنا مزہ ہے اس کے دو فوائد ہیں ایک تو بڑا دلکش سا انداز ہے، دوسرا یہ تیز ہے
لیکن اگر کسی نےلازمی استعمال کرنا ہے تو اس کو سٹارٹ مینو 8والا استعمال کرلینا چاہئے کیونکہ وہ ذرا کم سپیس لیتا ہے
(11.6ہزار پوائنٹس) نے
اصل میں منا بھائی جن چیزوں کی عادت ہو جائے اتنی جلدی جاتی نہیں ہے۔اسی لئے گزشتہ سے پیوستہ رہنے کو جی کرتا ہے۔

متعلقہ سوالات

+1 ووٹ
1 جواب 277 مناظر
+1 ووٹ
2 جوابات 245 مناظر

السلام علیکم!

ارود جواب پرخوش آمدید۔

کیا آپ کے ذہن میں کوئی ایسا سوال ہے جس کا جواب جاننا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں! تو آپ بالکل درست جگہ آئے ہیں۔ کیونکہ اردو جواب پر فراہم کیے جاتے ہیں آپ کے سوالات کے جوابات، وہ بھی انتہائی آسان لفظوں میں۔ سوال خواہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو مگر ہمارے ماہرین کیلئے کچھ بھی مشکل نہیں۔ تو ابھی اپنا سوال پوچھیے اور جواب حاصل کیجئے۔

اگر آپ بھی اردو جواب پر موجود کسی سوال کا جواب جانتے ہیں تو جواب دے کر لوگوں میں علم بانٹیں، کیونکہ علم بانٹے سے ہی بڑھتا ہے۔ تو آج اور ابھی ہماری ٹیم میں شامل ہوں۔

اگر سائٹ کے استعمال میں کہیں بھی دشواری کا سامنا ہو تودرپیش مسائل سے ہمیں ضرور آگاہ کیجیئے تاکہ ان کو حل کیا جا سکے۔

شکریہ



Pak Urdu Installer

ہمارے نئے اراکین

731 سوالات

790 جوابات

411 تبصرے

362 صارفین

...