اردو جواب پر خوش آمدید

0 ووٹس
533 مناظر
نے اردوجواب میں
انسٹالر کیا چیز ہیں اور کیسے کام کرتا ہے؟

1 جوابات

0 ووٹس
نے

 

اپنے کمپیوٹر پر نئے سافٹ وئیر انسٹال کرنے کے لیے آپ کو اکثر ایک انسٹالر پروگرام کو چلانے کی ضرورت پڑتی ہے۔اس جملے سے انسٹالر کی تعریف بھی ہو جاتی ہے کہ انسٹالر ایک پروگرام ہے جو کمپیوٹر پر نئے سافٹ وئیر انسٹال کرنے یا پہلے سے موجودہ سافٹ وئیر ز کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔انسٹالر اپنے ساتھ پیک کی گئی فائلوں کو کھولتا ہے اور ہارڈ ڈرائیو پر نئی انفارمیش لکھتا ہے۔
انسٹالر کی مدد سے انسٹالیشن کا عمل سادہ اور سہل ہو جاتا ہے۔عام طور پر ڈبل کلک کرنے سے انسٹالر چل جاتا ہے اور آپ سے لوکیشن کا پوچھا جاتا ہے جہاں آپ نیا پروگرام انسٹال کرنا چاہیے ہیں۔انسٹالر آپ کے لیے ہارڈ ڈسک پر لوکیشن بھی منتخب کر دیتا ہے جوآپ کی مرضی نہ ہو تو تبدیل کی جاسکتی ہے۔قواعدو ضوابط سے متفق ہو کر ایک دو کلک کرنے پر انسٹالر آپ کے لیے انسٹالیشن کا سارا کام کرتا ہے۔یہی اس کی خوبی ہے کہ ڈیٹا کو ان پیک کرتا ہے اور ہارڈ ڈسک پر جہاں لکھنا ہوتا ہے وہاں نئی انفارمیش لکھ دیتا ہے۔
تکمیل ہونے پر آپ نیا پروگرام چلا سکتے ہیں یا کئی دفعہ آپ سے کمپیوٹر ری سٹارٹ کرنے کی درخواست کی جاتی ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ کچھ  پروگرام
 بوٹ پروسیس  کے دوران ہی لوڈ ہوتے ہیں ۔

 

متعلقہ سوالات

0 ووٹس
1 جواب 3.0ہزار مناظر
0 ووٹس
1 جواب 3.7ہزار مناظر
0 ووٹس
1 جواب 281 مناظر
گمنام نے پوچھا اردوجواب میں 27 مارچ, 2013
+1 ووٹ
1 جواب 1.9ہزار مناظر

السلام علیکم!

ارود جواب پرخوش آمدید۔

کیا آپ کے ذہن میں کوئی ایسا سوال ہے جس کا جواب جاننا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں! تو آپ بالکل درست جگہ آئے ہیں۔ کیونکہ اردو جواب پر فراہم کیے جاتے ہیں آپ کے سوالات کے جوابات، وہ بھی انتہائی آسان لفظوں میں۔ سوال خواہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو مگر ہمارے ماہرین کیلئے کچھ بھی مشکل نہیں۔ تو ابھی اپنا سوال پوچھیے اور جواب حاصل کیجئے۔

اگر آپ بھی اردو جواب پر موجود کسی سوال کا جواب جانتے ہیں تو جواب دے کر لوگوں میں علم بانٹیں، کیونکہ علم بانٹے سے ہی بڑھتا ہے۔ تو آج اور ابھی ہماری ٹیم میں شامل ہوں۔

اگر سائٹ کے استعمال میں کہیں بھی دشواری کا سامنا ہو تودرپیش مسائل سے ہمیں ضرور آگاہ کیجیئے تاکہ ان کو حل کیا جا سکے۔

شکریہ



Pak Urdu Installer

ہمارے نئے اراکین

731 سوالات

790 جوابات

411 تبصرے

363 صارفین

...