اردو جواب پر خوش آمدید

0 ووٹس
1.1ہزار مناظر
نے اردوجواب میں
اسلام میں ان کی حیثیت جانیے

2 جوابات

0 ووٹس
نے

اگر ان کے ہاں کوئی ایسا دعویٰ کر ے کہ اﷲ کے نا موں میں یہ تا ثیر ہے، اور ان سے یہ کام بھی لیا جا تا ہے۔تو ایسے لو گوں کو وہ اگلے جمعہ تک زندہ رکھتے ہیں پھر انہیں سرکے بوجھ سے نجات دے دیتے ہیں۔یہاں یہ سب اس لئے چا لو ہے کہ رکھوا لے یعنی حکو مت ڈھیلی ہے۔ جن بھیڑ بکر یوں کا رکھوالا نکما اور ڈھیلاہواس کی بھیڑ بکر یاں ہمیشہ بھیڑیوں ،لو مڑیوں اور حتیٰ کہ گیدڑوں کی خوراک بنتی ہیں۔عرب کا ایک سو دا گر رات کو سو تے و قت اشرفیوں کی تھیلی سر ہا نے رکھ کر سو گیا صبح اشر فیاں غا ئب پا کر وا ویلا مچا یا ،ہا رون کے در بار گیا کہا دہائی ہے با د شاہ سلامت ۔ میں رات کو سو رہا تھا کہ میری اشر فیاں کو ئی لے گیا۔با د شاہ نے کہا ، تم سو ئے کیوں تھے اگر جاگ رہے ہوتے تو تمہا ری اشر فیاں نہ جا تیں۔اُس شخص نے نہا یت افسوس سے کہا حضور میں اس لئے سو گیا تھا کہ میں سمجھا حا کم و قت یعنی آپ جاگ رہے ہیں۔مجھے کیا علم تھا کہ آپ بھی میری طرح سورہے ہیں۔اگر حکو مت وقت بیدا ر نہ ہو تو اس قسم کے لگڑبگڑعوام کا شکار کر تے رہتے ہیں۔کسی اصحا بی نے نا کا می سے بچنے کے لئے تین سو بار یا قہار۔نہیں پڑھا تھا،کسی اصحا بی نے یا حضور صلی اﷲ علیہ و سلم نے دشمن کا بیڑا غرق کرنے کے لئے یا قوی پانچ سو بارنہیں پڑھا تھا انہوں نے جان کی با زی لگا کر سر کا نذ را نہ دے کر دشمن کا مقا بلہ کیا تھا،ہجرت کے بعدجب تک مکہ فتح نہیں ہوا تھا صحا بہ کرام مد ینہ منورہ کی حفا ظت کے لئے پہرہ دیا کر تے تھے۔اور جنگ اُحد کے مو قع پرحضور ؐ نے چند اصحابہ کو ایک اہم مقام پر پہرے کے لئے کھڑا کیا تھا جو مال غنیمت کے لئے پہاڑ سے نیچے اتر آئے اور قتح شکست میں بد ل گئی تھی۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ تو کیا ضرورت تھی اصحا بہ کرام کو پہرے پر کھڑا کر نے کی پڑھ لیتے یا عزیز (۴۱) باراورہرآ فت و بلا سے محفوظ رہتے۔یاپھر حضور صلی اﷲ علیہ و سلم کو پتہ نہیں تھا اور محمد الیاس( صا حب کتاب ۴۰ روحا نی علاج) کو پتہ تھا۔کا ش یہ صا حب اُس زما نے میں پیدا ہو تے۔تو مسلمان کتنے بڑے نقصا نات سے محفوظ رہتے۔حضور صلی اﷲ علیہ و سلم تو اپنی فیملی کی کفا لت کے لئے سو دا گر ی کر تے تھے،ابو بکر صد یقؓ بزاز تھے کوئی جسار تھا کوئی صفار تھااور یہ صا حب توقیر مرزا کو یا قد یرکاو ظیفہ بتا رہے ہیں۔سمجھ میں نہیںآ تا کہ یہ قوم کو کس طرف دھکیلا جا رہا ہے۔اور یہ کسی سو چی سمجھی سکیم کے تحت ہو رہا ہے ورنہ اس میں ٹی وی ملوث نہ ہو تا۔یا تو ایسے پرو گرا موں کو میڈیا پردکھا کر قوم کو گمراہ نہ کیا جا ئے ،یا صدر مشر ف صا حب کو بتا یا جا ئے کہ فوج کو بھا رت کے سر حدوں سے ہٹا کرصرف ایک آ دمی بٹھا دیا جا ئے جویا قا بض (۳۰ )بار روزا نہ پڑھے اور نہ صرف پورا پا کستان محفوظ رہے گا بلکہ یہ پڑھنے وا لا دشمن پر فتح پا لے گا ۔اور ما ہر اقتصا دیات وزیر اعظم شو کت عزیز کے لئے آ سان نسخہ یہ ہے کہ وہ(۹۰)بار رو زا نہ یا ملکپڑھے پورا ملک قر ضہ سے نجات پا لے گا۔(۱۱۱)بار یا مھیمن پڑھ کراگر بیما ر پر دم کر کے ا سے ہر بیماری سے شفا حا صل ہو تی ہے ۔تو پھر ڈاکٹری کیوں پڑھی جا ئے ،کروڑوں ار بوں رو پے کے ہسپتال کیوں بنائے جا ئیں اور ادو یات پر بے بہا دو لت کیوں خرچ کی جا ئے؟ٹی وی کے ار باب بست و کشا کی خدمت میں عر ض ہے کہ قوم کو گمراہ کرنے میں حصہ دا ر نہ بنیں۔دیگر مو ضو عات بھی ہیںدنیا میں ۔

 

 یہ با لکل یوں ہے جیسے کوئی یہ دعویٰ کر ے کہ گھڑی اسی لئے ہے کہ اس کے الا رم سے رو تے ہوئے بچے کو چپ کرا یا جا ئے،قلم ازار بند ڈالنے کے لئے اور کان صاف کرنے کے لئے ہو تا ہے،جو تے کی ایڑی اخروٹ تو ڑنے کے لئے ہے ، اور روڈ رو لر سے کپڑے استری کئے جا ئیں۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ گھڑی وقت دیکھنے کے لئے ہے،قلم لکھنے کے لئے ۔علیٰ کل حال گھڑی ، قلم، و غیرہ سے یہ کام بھی لیا جا سکتا ہے۔مگر اﷲ کے نا موںسے بقول ان کے مذکورہ کام لینے کا ثبوت کیا ہے؟ سو با توں کی ایک بات ایک داغ لگے ہوئے کپڑے پر اﷲ کے ننا و ے نام پڑھ کر دیکھ لو پور ا قرآن ختم کر کے دیکھ لو داغ مٹے گا نہیں ،یہی کام ایک چٹکی سرف صا بن سے ہو جا ئے گا۔اگر بر لن وا لی خا تون رات سو تے و قت پانچ سو بار الو کیل پڑھ بھی لے اور اس کی مراد پو ری نہ ہو۔اگر ۔حمید گل صا حب رات سو تے و قت تین سو بار یا قہار کا وردکر لے، اگر سیالکوٹ کی را نیہ صا حبہ نہا کر یا عزیز کا ور د کر بھی لے،برکت شاہ صا حب یا قوی ایک ہزا ر بار پڑھ لے اگر (۹۰)بارکوئی یا ملک کا وردکر تا رہے اور مفلس کا مفلس رہے،قر ضہ نہ اترے تو اس کی کیا ضما نت ہے۔کیا اشارۃ ً بھی کہیں قرآن کر یم میں اس کا ذکر ہے کہ اﷲ کے نا موں سے یہ کا م لئے جا سکتے ہیں؟یایہ پیر جی کی در یا فت ہے؟یہ سارا قصہ یوں ہے کہ دریا میں کشتی جا رہی تھی پچاس سا ٹھ مسافر بھی سفر کر رہے تھے،کہ کشتی بھنور میں پھنس گئی،سب مسافر آہ وزاری کر نے لگے اﷲ گے آگے ہاتھ پھیلا کر گڑگڑا نے لگے کہ یا اﷲ ہم پہ رحم کر عو رتیں تو با قا عدہ رو نے لگیں۔مسا فروںمیں سے ایک نے اُٹھ کر گرجدار آ واز میں کہا ۔بیٹھ جا ؤ کچھ بھی نہیں ہو گا۔ کشتی نہیں ڈو بنے کی۔اُس کا سا تھی جو اُسے جا نتا تھا کہ وہ ٹھیلے میںسارا سارا دن مو نگ پھلی بیچتاہے۔اس نے کہا یار تم اتنے و ثوق سے کیسے کہہ سکتے ہو کہ کشتی نہیں ڈو بے گی؟آخر تمہیںکیسے پتہ لگ گیا کہ کشتی نہیں ڈوبے گی؟سا تھی نے کہا ۔اگر کشتی نہ ڈو بی تو میں و لی بن جا ؤں گا اور مجھ پر ہن بر سے گا دو لت کی ریل پیل ہو گی، زندگی مزے میں کٹے گی۔اور اگر ڈوب گئی تو ان کا ہاتھ میرے گر یبان تک نہیں پہنچ سکتا کہ تم توکہتے تھے نہیں ڈو بے گی اب کیوں ڈوب گئی ۔ یہ کہاں اور میں کہاں ہم سب ہی ڈوب جا ئیں گے۔تو ٹی وی وا لے مو لوی ہوں یامو لوی محمد الیاس کتا بچے والے ، یہ ا چھی طرح جا نتے ہیں کہ اگر کسی کا کام نہ ہواتواس کا ہاتھ ان کے گریبان تک نہیں پہنچ سکتا ۔نہ بر لن والی خا تون کا نہ مردان والے یا کو ہاٹ والے یا سیالکوٹ وا لی را نیہ کا۔
وا ضح رہے کہ زہر خورا نی کا حضور صلی اﷲ علیہ و سلم نے علاج کیا تھا، پھر وفا ت تک اپنی زوجہ محترمہ کو کہتے رہے کہ زہر کیو جہ سے میرے سینہ میں جلن ہو رہی ہے۔صحا بہ کرا مؓ بھی بیما ری کا علاج کرا تے تھے۔رو غن بلیسان اور مدوخہ جڑی بو ٹی مد ینہ کے قرب و جوار کی پہا ڑیوں پر پائی جا تی ہے ،جو اہل مکہ و مدینہ استعمال کر تے تھے اجوائن سو نف کے علاوہ پچنے (سینگ ) لگوا نے کا پہلے بھی رواج تھا اور آج بھی ہے۔علاوہ اس کے یر قان کے لئے وہ گرم لو ہے سے ہاتھ کی کلائی دا غتے ہیں جس سے پانچ چھ دن پیلا پیلا پا نی خا رج ہو تا ہے اور بغیر کسی دو سرے علاج کے وہ ٹھیک ہو جا تے ہیں۔یہ سب کچھ ہے مگر اﷲ کے نا موں سے مسائل کا حل اور جسما نی علاج کا ان کے ہاں تصور ہی نہیں۔
0 ووٹس
نے

 

مو لوی نے کہاحمید گل صا حب آپ رات سو تے و قت تین سو بار یا قہار کا وِرد کر یں ،آ نکھیں بند کر کے تصور کر یں کہ آپ نیلے رنگ کے خیمہ میں بیٹھے ہیں۔یہ عمل اکتا لیس دن تک کر نا پڑے گا۔ کام ہو جائے گا۔انشا اﷲ ۔لیکن اگر آپ بہا در آبادآجا ئیں تو بہتر ہو گاتا کہ آپ کو نقش اور تعو یذ دیئے جائیں ۔
میرا نام را نیہ ہے سیالکوٹ سے میرا تعلق ہے ۔ہر بار منگنی ٹوٹ جا تی ہے اس کے لئے مجھے کیا کرنا پڑے گا؟
مو لوی نے کہاآپ رات کے پچھلے پہر اٹھ کر نہا لیں پھر یا عزیز کا ورد کر یں(۱۰۰)مر تبہ۔اورسورۃ کہف کا آ خری رکوع پانچ بار پڑھیں اور اپنے او پر دم کر یں۔کام ہو جائے گا۔انشا اﷲ ۔آپ پر بندش کا کوئی عمل نہیں ہے۔
مو لوی صا حب میرا نام برکت شاہ ہے گاؤں توغ با لا کو ہاٹ ۔میں دشمن کے ہا تھوں بہت تنگ ہوں اس کا بیڑا کس طرح غرق کروں؟جواب ملا کہ برکت شاہ صا حب آپ یا قوی کا ورد پانچ سو بار کر یں بیا لیس دن تک ۔دشمن کمزور ہو کر سر نگوں ہو گا ۔ انشا اﷲ(کاش بھارت کے لئے بھی یہ نسخہ آ زما یا جا ئے)
مو لوی صا حب میرا نام تو قیر مر زا ہے میں دبئی جا نا چا ہتا ہوںتا کہ اپنی فیملی کی کفا لت بہتر طور پر کر سکوں ، اس کے لئے کیا کر نا چاہیے؟ مو لوی نے کہامرزا صاحب آپ یا قد یر کا ورد کیا کر یںچا لیس دن تک،اور مو ٹا گو شت نہ کھا ئیں کام ہو جا ئے گا ۔ انشا اﷲ۔
(۹۰)بار رو زا نہ جومفلس و نا دا ر یا ملک پڑھے وہ غر بت سے نجات پا لے گا۔قر ضدار قر ضے سے نجات کے لئے بھی یہ پڑھ لے تو قر ضے سے نجا ت پا لے گا۔ یا سلام(۱۱۱)بار پڑھ کر بیما ر پر دم کر نے سے شفا حا صل ہو گی۔یا مھیمن ( ۲۹) بارروزا نہ پڑھنے سے ہرآ فت و بلا سے محفوظ رہے گا۔یا عزیز (۴۱) بار پڑھ کر ظالم افسر کے پاس جا نے سے افسر رام ہو گا(لکشمن کا کوئی ذکر ہی نہیں جو رام کا بھا ئی تھا)یا با ری دس بار جو کوئی ہر جمعہ کو پڑھ لے انشااﷲ بیٹا پیدا ہو گا۔یا و ھاب (۷)بار رو زا نہ پڑھنے وا لے کی ہر دعا قبول ہو گی۔یا قا بض (۳۰) بار روزا نہ پڑھنے وا لا دشمن پر فتح پا لے گا (کاش جنرل نیازی اسے پڑھ لیتاتو ذلّت سے بچ جا تا )
اور یہ استخا رہ اسی وقت ہو جا تا ہے۔سوال ابھی ختم نہیں ہوا ہو تا ہے کہ جواب حا ضر۔جیسے ان کے اور اﷲ کے در میان ہاٹ لائن پر را بطہ ہو۔یہ نمو نے کے طور پر چند و ظا ئف کا ذکر پیش کر رہا ہوں،ورنہ روزا نہ دنیا کے ہر کام کے لئے وظیفے بیان کئے جا تے ہیں۔ سا ئلین میں صرف ان پڑھ دیہا تی ہی نہیں ،انتہائی پڑھے لکھے حضرات بھی اسی قسم کے سوا لات پوچھ رہے تھے۔اورجوا با ت سے غا لباً مطمئن ہو رہے ہوں گے۔ اگر یہ سب درست اور سچ ہے اﷲ کے ان صفا تی نا موں میں یہ تا ثیر ہے توعر بوںکواس کا علم کیوں نہ تھا؟ کیا یہ حضرات اصحاب کرام ؓ سے بھی بڑھ کربزرگ و بر تر ہیں؟جو اِن اسرار کو جا نتے ہیں؟جن کے متعلق اﷲ کا فر مان ہے۔ رضی اﷲ عنھم و رضوا عنہ و اعدلھم جنٰتٍ تجری تحتہا الانھٰر خٰلدین فیھا ابدًا(۱۰۰/۹)اﷲ ان سے راضی ہے اور وہ اﷲسے اور ان کے لئے با غا ت ہیں جنت کہ جس کے نیچے نہریں بہتی ہیں۔یعنی جنہیں رب نے دنیا میں جنت کی بشارت دی ہے ۔ان کے پاس یہ علم نہ تھاکہ اسمائے رب جلیل میں کیا سر پو شیدہ ہے،اور مو لا نا صا حب جا نتے ہیں کہ اﷲ کے کس نام سے کیا کام لیا جا سکتا ہے۔یہ کتنا بڑا دعویٰ ہے ۔یہ تواصحاب النبی صلے اﷲ علیہ و سلم کی تو ہین ہے ۔
 
 یہ وظیفے اور استخارے
 
 
 
قار ئین کرام با لا ئی دو نوں کلمے عر بی زبان کے ہیں،و ظیفہ تو نو کری (Employment) الاؤنس اور اسکا لر شپ کو کہتے ہیں ،اورمو ظف۔ملازم (Employee) اور نو کر کو کہتے ہیں۔رہا استخا رہ تویہ لفظ عر بی ہے مگر قرآن کر یم میں نہیں ہے۔معنی ہیں کسی کا حال معلوم کر نا ، آ گا ہی چا ہنا خیر یت معلوم کر نا وغیرہ و غیرہ ۔مگر ہمارے ہاں کسی کام کو کیا جا ئے ،وہ کام مفید ہے یا مضر۔اﷲ کی رضا کیا ہے ۔ کر لیاجا ئے یا نہ کیا جا ئے ۔یعنی فال کے طور پر استعمال کیا جا تا ہے ۔اس لئے بعض علماء نے سو رۃ الما ئدہ آیۃ پانچ میں استخارے کو بھی شما ر کیا ہے ۔مشتاق احمد خان صا حب اپنی مشہور تفسیر تعلیم القرآن کے صفحہ ۸۹۱۔۸۹۰میں سو رۃ الما ئدہ آیۃ پانچ کا یوں تر جمہ کر تے ہیں ۔( یٰٓا یھا الذین اٰمنوآ انما الخمرو المیسر والا نصاب والاز لام رجس من عمل الشیطٰن فا جتنبوہ لعلکم تفلحون (۹۰/۵)اے وہ لو گوں جنہوں نے نظام خدا وندی کو قبول کر لیا ہے۔یاد رکھو نشہ آور اشیاء کا استعمال ،قما ر با زی اور بغیر محنت کی کما ئی کے دیگر ذرا ئع ،غیر اﷲ کے حصے نکا لنا اور قر با نیاں دینا، فال نکالنا ،استخا رے کر نا اور قر عہ اندا زی و غیرہ ایسے کام ہیں جس سے شرف انسا نی میں رکا و ٹ پڑ جا تی ہے ۔ یہ سب شیطا نی کام ہیں لہٰذا ان سے اجتناب کر و ،تا کہ تمہا ری فلاح ہو سکے)
ہمیں عر بی معنوںسے کوئی وا سطہ نہیں ہم نے ہر چیز کے معنی خودمقررکئے اور اس میں تا ثیر بھی در یا فت کر لی۔جس طرح عُرس شا دی کو کہتے ہیں اور عر یس، دو لہا، عرو سہ دلہن اور عرا ئس وہ کھا نا جو شا دی میںمہما نوں کو کھلا یا جا تا ہے۔مگر عرب کیا جا نے اپنی زبان کی باریکیوں کو، یہ تو ہم پا کستا نی ہی جا نتے ہیں،کہ کس لفظ کے کیا معنی ہیں۔ لہٰذاعر س کے معنی ہما رے ہاں کسی بزرگ کے و فات وا لے دن پر میلے ٹھیلے کو کہتے ہیں۔جس سے اہل عر ب قطعاً نا وا قف ہیں۔اس طرح لا تعداد الفا ظ ہیں جنہیں ہم نے اُر دو جا مہ بلکہ پاجا مہ پہنا کر اِن کی مٹی پلید کی ہے۔اس مضمون میں صرف دو لفظوں کا تعا رف کروں گا،جس میں پا کستا نی سر تا پا غر ق ہیں۔ہما رے ہاں و ظیفہ جسے کہا جا تا ہے اس سے تقر یباً ہر شخص وا قف ہے ۔یعنی کسی مقصد کے حصول کے لئے تسبیح کے دا نوں پر کسی لفظ کو مقررہ دنوں تک گننا ، دو سرا لفظ ہے استخا رہ جس کے معنی او پر بیان کر چکا ہوں ،مگر ہمارے ہاں اِسے ہر مرض کی دوا سمجھا جاتاہے۔ایک ٹی وی چینل تو اس کے لئے مخصوص ہو چکا ہے۔مجھے اس میں ایک ہی فا ئدہ نظر آ یا کہ اس سے ایک دو آ دمیوں کی رو زی لگی ہوئی ہے۔پچھلے دنوںمیںبا ہر سے تھکاہا را آ یا ،ٹی وی کھو لا تو کوئی مو لوی صا حب حا جت مندوں کو حا جت روا ئی کے طور طریقے بتا رہے تھے۔اور اس مو ضوع پر ایک کتا بچہ یھی دستیاب ہے ۴۰ رو حا نی علاج از حضرت مو لا نا محمد الیاس صا حب۔
ایک خا تون نے کہا کہ مو لا نا صا حب ۔ہم آٹھ سال سے بر لن میں رہ رہے ہیں۔ہم ہمیشہ پا کستان جا نے کاپر و گرام بنا تے ہیں مگر کوئی نہ کوئی رکا وٹ آڑے آ جا تی ہے اور ہم نہیں جا پا تے۔ہمیں کیا کر نا چا ہیے؟
مو لوی نے کہا، آپ اﷲ کے نام الو کیل کو رات سو تے و قت پانچ سو بار پڑھیں ،آگے پیچھے گیارہ مر تبہ درود شر یف پڑھیں کام ہو جا ئے گا۔ انشا اﷲ۔
میرا نام حمید گل ہے مردان کا رہنے والا ہوں میں انجنئیرہوںکئی بار انٹر و یودے کر آ یا ہوں ہر بار نا کامی ہو تی ہے، کا میا بی کے لئے کوئی وظیفہ بتائیے۔

 

متعلقہ سوالات

0 ووٹس
1 جواب 118 مناظر
گمنام نے پوچھا اردوجواب میں 26 مارچ, 2013
0 ووٹس
2 جوابات 558 مناظر
0 ووٹس
1 جواب 548 مناظر
0 ووٹس
1 جواب 539 مناظر

السلام علیکم!

ارود جواب پرخوش آمدید۔

کیا آپ کے ذہن میں کوئی ایسا سوال ہے جس کا جواب جاننا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں! تو آپ بالکل درست جگہ آئے ہیں۔ کیونکہ اردو جواب پر فراہم کیے جاتے ہیں آپ کے سوالات کے جوابات، وہ بھی انتہائی آسان لفظوں میں۔ سوال خواہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو مگر ہمارے ماہرین کیلئے کچھ بھی مشکل نہیں۔ تو ابھی اپنا سوال پوچھیے اور جواب حاصل کیجئے۔

اگر آپ بھی اردو جواب پر موجود کسی سوال کا جواب جانتے ہیں تو جواب دے کر لوگوں میں علم بانٹیں، کیونکہ علم بانٹے سے ہی بڑھتا ہے۔ تو آج اور ابھی ہماری ٹیم میں شامل ہوں۔

اگر سائٹ کے استعمال میں کہیں بھی دشواری کا سامنا ہو تودرپیش مسائل سے ہمیں ضرور آگاہ کیجیئے تاکہ ان کو حل کیا جا سکے۔

شکریہ



Pak Urdu Installer

ہمارے نئے اراکین

733 سوالات

790 جوابات

411 تبصرے

384 صارفین

...