اردو جواب پر خوش آمدید

+1 ووٹ
2.5ہزار مناظر
نے متفرق میں

بھنے ہوئے چنے آسانی سے مل جاتے ہیں لیکن اگر فریش نہ ملیں تو گھر میں ہی بھوننا پڑیں گے ۔طریقہ بتائیے؟

1 جوابات

+3 ووٹس
(6.1ہزار پوائنٹس) نے
نے منتخب شدہ
 
بہترین جواب

کالے چنے بھوننے کیلئے ضروری ہے کہ وہ بھونے جانے سے کم از کم ایک یا دو گھنٹے میٹھے سوڈے (جو کھانوں میں ڈالا جاتا ہے) والے پانی میں بھگو کر رکھ دئیے جائیں، تاکہ وہ نرم اور پلپلے ہو جائیں
اس کے بعد حسبِ منشا لوہے کی کڑاہی میں نمک یا ریت ڈال کر گرم چولہے پر رکھ دیں
جب کڑاہی میں موجود نمک یا ریت بالکل تپ جائے تو مٹھی بھر یا چمچہ بھر چنے کڑاہی میں ڈال دیں اور ان کو پلٹے سے الٹ پلٹ کرتے جائیں
چند ہی منٹ میں وہ پھٹنے اور پھولنے لگیں گے۔ جب آپ کو محسوس ہو کہ اب خوب بھن چکے ہیں تو کڑاہی سے نکال کر چھلنی سے چھان لیں
اور مزے سے کھائیں

(11.6ہزار پوائنٹس) نے
اسلام علیکم،
غالب بھائی  آُپ کو یہاں حاضر دیکھ کر بے حد خوشی ہو رہی ہے۔بھنے ہوئے چنے تو مجھے بھی بے حد پسند ہیں۔نمک ڈال کر بھوننے سے چنے زیادہ نمکین نہیں ہو جائیں گے؟
(6.1ہزار پوائنٹس) نے
نہیں بھیا ، چنے گرم نمک پر ڈالتے ہوئے ضرور گیلے ہوتے ہیں ، اس لیے تھوڑے سے نمکین ہو جاتے ہیں لیکن فوراً ہی نمک کی اور آگ کی تپش سے خشک ہو کر بھن جاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے ان پر جتنا بھی زائد نمک لگتا ہے وہ خود بخود اتر جاتا ہے۔ اور چنے صرف اتنے نمکین ہو جاتے ہیں جتنے کہ کھانے میں مزے دار اور ٹیسٹی لگیں۔
ایک دفعہ یہ ترکیب آزما کے دیکھ لیں ۔ آپ کو سواد آ جائے گا
(2.0ہزار پوائنٹس) نے
ترکیب تو بہت مزے کی ہے ۔۔۔۔ لیکن جب بازار سے مل جاتے ہیں تو کون اتنا بکھیڑا کرے
(11.6ہزار پوائنٹس) نے
لیکن ہر جگہ نہیں ملتے نا
اور اگر ملتے بھی ہیں تو فریش نہیں ملتے
ویسے میں نے غالب بھائی کے ترکیب آزمائی لیکن بات نہیں بنی
:)
(6.1ہزار پوائنٹس) نے
فدوی نے میٹھے سوڈے کے محلول پانی میں کم از کم دو گھنٹے بھگو کے رکھنے کا بھی کہا تھا
اس کے بغیر مزہ نہیں آتا
نے
دو دن کا کام بتا دیا آپ نے تو

متعلقہ سوالات

0 ووٹس
1 جواب 212 مناظر
0 ووٹس
1 جواب 546 مناظر
0 ووٹس
0 جوابات 5.0ہزار مناظر

السلام علیکم!

ارود جواب پرخوش آمدید۔

کیا آپ کے ذہن میں کوئی ایسا سوال ہے جس کا جواب جاننا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں! تو آپ بالکل درست جگہ آئے ہیں۔ کیونکہ اردو جواب پر فراہم کیے جاتے ہیں آپ کے سوالات کے جوابات، وہ بھی انتہائی آسان لفظوں میں۔ سوال خواہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو مگر ہمارے ماہرین کیلئے کچھ بھی مشکل نہیں۔ تو ابھی اپنا سوال پوچھیے اور جواب حاصل کیجئے۔

اگر آپ بھی اردو جواب پر موجود کسی سوال کا جواب جانتے ہیں تو جواب دے کر لوگوں میں علم بانٹیں، کیونکہ علم بانٹے سے ہی بڑھتا ہے۔ تو آج اور ابھی ہماری ٹیم میں شامل ہوں۔

اگر سائٹ کے استعمال میں کہیں بھی دشواری کا سامنا ہو تودرپیش مسائل سے ہمیں ضرور آگاہ کیجیئے تاکہ ان کو حل کیا جا سکے۔

شکریہ



Pak Urdu Installer

ہمارے نئے اراکین

731 سوالات

790 جوابات

411 تبصرے

363 صارفین

...