میں نے اپنے کمپیوٹر پر ونڈوز اور لینکس اکٹھی انسٹال کر رکھی تھیں۔ گزشتہ دنوں ونڈوز میں کچھ مسائل آنے کی وجہ سے ونڈوز دوبارہ انسٹال کی۔ جب سسٹم ری اسٹارٹ کیا تو لینکس بوٹ نہیں ہوئی۔ لینکس میں چونکہ ڈیٹا پڑا ہوا ہے اور کافی سارے سافٹ وئیر بھی انٹرنیٹ سے انسٹال کیے ہوئے ہیں اس لیے اسے دوبارہ انسٹال نہیں کرسکتا۔ میں پرانی لینکس کو ہی دوبارہ بوٹ کرنا چاہتا ہوں۔ یہ کام کیسے کروں؟
1.6ہزار مناظر
1 جوابات
ونڈوز کا یہی تو پنگا ہے ملکہ عالیہ کی طرح کام کرتی ہے۔ یعنی جب آپ اسے انسٹال کریں گے تو یہ صرف خود ہی انسٹال ہوگی باقی ہر سسٹم کو "صفحہ بوٹ" سے مٹادے گی۔ :)
جبکہ اس کے برعکس جب آپ لینکس انسٹال کرتے ہیں تو یہ آپ کو تمام سہولیات فراہم کرتی ہے کہ پہلے آپریٹنگ سسٹمز کو بھی باقی رکھنا ہے یا نہیں؟ اور آٹومیٹک کونسا سسٹم بوٹ کرے وغیرہ۔
اب آتے ہیں اصل مسئلے کی طرف۔
آپ لینکس کو دوبارہ انسٹال کیے بغیر ہی اس مسئلے کو حل کرسکتے ہیں۔ اور مزے کی بات یہ ہے کہ اس کے لیے بھی لینکس کی ہی مدد چاہیے :)
1۔ سب سے پہلے تو لینکس کی ایک عدد بوٹ ایبل یو ایس بی (Bootable USB) بنائیے۔ اگر آپ کے پاس یو ایس بی دستیاب نہیں ہے تو آپ Unet Bootin نامی سافٹ وئیر سے لینکس کو سی ڈرائیو (C-Drive) میں عارضی طور پر انسٹال کرسکتے ہیں جسے بعد میں جب مرضی ختم بھی کرسکتے ہیں۔
2۔ اب سسٹم کو USB یا C-Drive سے لینکس میں لائیو بوٹ کیجئے۔ اب کرنا یہ ہے کہ آپ کو اس میں بوٹ ریپئر (Boot Repair) نامی سافٹ وئیر انسٹال کرنا ہوگا۔ اسے آپ درج ذیل ربط سے ڈاؤنلوڈ /انسٹال کرسکتے ہیں۔
https://sourceforge.net/p/boot-repair/home/Home/
3۔ انسٹال کرنے کے بعد سافٹ وئیر کو چلائیے اور کھلنے والی ونڈو میں Recommended Repair کے بٹن پر کلک کیجئے۔ اس کے بعد نئی کھلنے والی ونڈو میں Main Options کے ٹیب سے Reinstall Grub اور Unhide Bootmenu کے چیک باکس پر چیک لگادیجئے۔
4۔ اس کے بعد GRUB Location کے ٹیب سے ڈیفالٹ بوٹ کیلئے آپریٹنگ سسٹم منتخب کیجئے۔
5۔ Apply کے بٹن پر کلک کردیجئے۔ کچھ ہی دیر میں یہ بوٹ مینو بناکر او کے (Ok) کی رپورٹ دے گا۔ سسٹم دوبارہ بوٹ (Re-boot) کیجئے۔
امید ہے افاقہ ہوجائے گا۔ :)
لیکن اگر اب بھی کوئی مسئلہ باقی ہو تو ڈاکٹر سے مطلب یہاں "اردو جواب" پر پھر سے رجوع کرلیجئے گا۔