اردو جواب پر خوش آمدید

0 ووٹس
279 مناظر
نے اردوجواب میں
حکوت اور عدلیہ کے درمیاں پائی جانے والی کشیدگی اور یوسف رضا گیلانی کا عدالت میں پیش ہونا۔کیا پارٹی قیادت کے لیے قربانی ہے یا ملک سے غداری؟

2 جوابات

0 ووٹس
نے
یقیناً یہ ملک سے غداری ہو گی ایک فرد واحد کو بچانے کے لیے قانونی حیلوں اور بہانوں کا سہارا لیا جا رہا ہے اور یہ تو تاریخ رقم ہو گئی ہے کہ ایک شخص جو 10پرسنٹ کا مالک تھا اب 100پرسنٹ یعنی ملک کا صدر ہے۔ اور وزیراعظم ملزم ہوتےہوئے بھی اپنے عہدے پر برقرار ہیں ۔ اپنی پارٹی سے مخلص ہونا ایک الگ ایشو ہے جب کہ جس عہدے پر وہ براجمان ہیں اس عہدے اور اس ملک سے مخلص ہونا ان پر لازم ہے انہوں نے اس کا حلف لیا ہے ۔ اگر وہ اس کی پاسداری نہیں کرتے اور سوئس حکومت کو صدر زراداری صاحب کے خلاف خط نہیں لکھتے تو یقیناً یہ غداری کے زمرے میں آتا ہے باقی معاملہ ابھی عدالت میں زیر بحث ہے دیکھیں کیا ہوتا ہے۔
0 ووٹس
نے
حامدصاحب کے جواب سے اتفاق کرتا ہوں اور مزید یہ اضافہ کرنا چاہوں گا کہ پاکستان کے لیے تو کوئی سوچتا ہی نہیں،ہر فیصلہ قومی مفاد کی بجائے پارٹی مفاد میں کیا جاتا ہے اور خطرے کی گھنٹی  بج رہی ہے ،بلوچوں میں نفرت پیدا کی جا رہی ہے ،ہمیں لاحاصل مسئلوں میں الجھا کر پر زور وار کرنے کی تیاریاں ہو رہی ہے۔۔۔۔اس وقت سب سے بڑا مسئلہ ہماری قوم میں اتحاد کا فقدان ہے۔

متعلقہ سوالات

0 ووٹس
1 جواب 1.3ہزار مناظر
0 ووٹس
3 جوابات 468 مناظر
+2 ووٹس
2 جوابات 2.3ہزار مناظر
گمنام نے پوچھا اردوجواب میں 27 مارچ, 2013
0 ووٹس
1 جواب 2.2ہزار مناظر
گمنام نے پوچھا اردوجواب میں 27 مارچ, 2013
+1 ووٹ
1 جواب 899 مناظر

السلام علیکم!

ارود جواب پرخوش آمدید۔

کیا آپ کے ذہن میں کوئی ایسا سوال ہے جس کا جواب جاننا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں! تو آپ بالکل درست جگہ آئے ہیں۔ کیونکہ اردو جواب پر فراہم کیے جاتے ہیں آپ کے سوالات کے جوابات، وہ بھی انتہائی آسان لفظوں میں۔ سوال خواہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو مگر ہمارے ماہرین کیلئے کچھ بھی مشکل نہیں۔ تو ابھی اپنا سوال پوچھیے اور جواب حاصل کیجئے۔

اگر آپ بھی اردو جواب پر موجود کسی سوال کا جواب جانتے ہیں تو جواب دے کر لوگوں میں علم بانٹیں، کیونکہ علم بانٹے سے ہی بڑھتا ہے۔ تو آج اور ابھی ہماری ٹیم میں شامل ہوں۔

اگر سائٹ کے استعمال میں کہیں بھی دشواری کا سامنا ہو تودرپیش مسائل سے ہمیں ضرور آگاہ کیجیئے تاکہ ان کو حل کیا جا سکے۔

شکریہ



Pak Urdu Installer

ہمارے نئے اراکین

740 سوالات

790 جوابات

411 تبصرے

611 صارفین

...