اردو جواب پر خوش آمدید

ڈی این ایس کسے کہتے ہیں؟

1.1ہزار مناظر
کوئی تفصیل سے بتائے ڈی این ایس کے بارے میں۔
0
نے اردوجواب میں

1 جوابات

0
ڈی این ایس ۔ مخفف ہے ڈومین نیم سرور کا جو کسی نام کو کسی خاص ایڈریس کے ساتھ منسلک کرتا ہے .۔ اسے ڈومین نیم سرور ۔ ڈومین نیم سروس اور ڈومین نیم سسٹم تین مختلف ناموں سے پکارا جاتا ہے ۔ دراصل یہ وہ نظام ہے جس پر انٹرنیٹ کا ڈھانچہ قائم ہے ۔ ہر مرتبہ جب بھی آپ انٹرنیٹ کا استعمال کر رہے ہوتے ہیں کسی کو ای میل کرنے کے لیئے یا کسی ویب سائیٹ کا مطالعہ کرنے کو یا انٹر نیٹ کی کوئی بھی خدمت استعمال کرنے کو تو ڈی این ایس ہی انٹر نیٹ کو بتاتا ہے کہ آپ کو کیا درکار ہے ۔ آپ کسی نہ کسی صورت میں ڈی این ایس سروس کا استعمال کرتے ہیں ۔ کمپیوٹرز آپ کے لکھے ہوئے الفاظ کو نہیں جانتے وہ جانتے ہیں آئی پی ایڈریس کو جو انٹر نیٹ پر ہونے والی ہر کاروائی کا پتہ ہے ۔ یہ ڈی این ایس ہی ہے جو آپ کے تحریر کردہ ایڈریس کو آئی پی ایڈریس میں ترجمہ کرتا ہے اور اسے اس قابل بناتا ہے کہ آپ انٹرنیٹ میں کچھ بھی کر سکیں ۔  الحمدللہ ڈی این ایس ہے تو انٹر نیٹ بھی ہے ورنہ ۔۔۔۔۔ :-) اللہ حافظ
نے

متعلقہ سوالات

...