اردو جواب پر خوش آمدید

آپریٹنگ سسٹم کی تعریف کریں؟

2.0ہزار مناظر
آپریٹنگ سسٹم کی تعریف کریں ؟اقسام کی تفصیل لکھیں
+1
نے کمپیوٹر اور انٹر نیٹ میں

1 جوابات

0
آپریٹنگ سسٹم کمپیوٹر میں موجود وہ بنیادی سافٹ ویئر ہوتا ہے جو کمپیوٹر، صارف اور کمپیوٹر میں موجود دیگر سافٹ ویئرز کے درمیان مڈل مین یا رابطہ کار کا کردار ادا کرتا ہے۔ آپریٹنگ سسٹم کمپیوٹر کے تمام ہارڈویئر اور سافٹ ویئر کو کنٹرول کرتا ہے اور ہر سافٹ ویئر کو ریسورسز کی جتنی مقدار درکار ہوتی ہے وہ اسے مہیا کرتا ہے۔

عام الفاظ میں آپریٹنگ سسٹم وہ سافٹ ویئر ہوتا ہے جو  کمپیوٹر صارفین سے ان کی زبان میں ہدایات لیتا ہے اور پھر کمپیوٹر کو وہ ہدایات اس کی زبان (مشین لینگوئج ) میں سمجھاتا ہے اور پھر کمپیوٹر کی جانب سے ملنے والی آؤٹ پٹ یا نتائج کو انسانی سمجھ میں باآسانی آ جانے والی زبان میں صارفین کو سمجھاتا ہے۔

عام طور پر آپریٹنگ سسٹم کی تین اقسام لی جاتی ہیں۔
ونڈوز آپریٹنگ سسٹم، لینکس آپریٹنگ سسٹم اور میک او۔ایس آپریٹنگ سسٹم۔
(7.1ہزار پوائنٹس) نے

متعلقہ سوالات

...