ایڈ آن کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں کہ یہ کیا چیز ہے۔
777 مناظر
1 جوابات
ایڈ آن ، وہ سافٹ وئیر ہوتے ہیں جو کسی پروگرام میں توسیع کے لیے بنائے جاتے ہیں۔پروگرام میں نئی خصوصیات ڈالنے کے لیے مرتب کیے جاتے ہیں ۔یہ پروگرام کے ڈھانچے میں نئی چیزیں شامل کرتے ہیں یا اس کی صلاحتیں بڑھا دیتے ہیں۔مثال کے ذریعے واضح کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔
Mozilla Firefox ایک مشہور ویب براؤزر ہے جو کئی ایڈ آن کو سپورٹ کرتا ہے جیسے گوگل ٹول بار اور ویب ڈیویلپر ٹولز۔
گوگل کروم کے ویب سٹور کو دیکھیں آپ کو بے شمار ایڈ آن ملیں گے جو انسٹال کر کے آپ اس کی صلاحتیں بڑھا سکتے ہیں۔جیسے ایڈ بلاکر اور سکرین کیپچر۔
اکثر آیڈ آن ایسے ہوتے ہیں جو خودکار طریقے سے انسٹال ہو جاتے ہیں بس کلک یا ڈبل کلک کرنے کی دیر ہوتی ہے لیکن اس کے برعکس کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جن کی فائلوں کو یوزر خود مختلف فولڈرز میں کاپی کرتا ہے اور کئی فائلوں کو آیڈ آن مرتب کرنے والے کی ہدایات کے مطابق ایڈٹ بھی کرتا ہے۔
اس کی آسان مثال اسی ویب سائٹ کی ہے۔جب یہ لانچ کی گئی اس وقت اس کے سکرپٹ میں فیس بک کے ذریعے لاگ ان ہونے کی سہولت نہیں تھی۔فیس بک لاگ ان ایڈ آن مرتب کیا گیا جس نے اس کی صلاحیتوں میں اضافہ کر کے اسے فیس بک ذریعے لاگ ان کرنے کے قابل بنا دیا ( کچھ تکنیکی خامیوں کی وجہ سے اسے غیر فعال کر دیا گیا ہے۔)