اردو جواب پر خوش آمدید

سوال: خوب صورت کیسے بنا جا سکتا ہے؟

837 مناظر
0
نے اردوجواب میں

2 جوابات

0
زندگی بھائی نے بہت عمدہ جواب دیا۔۔
یہ کریمیں وغیرہ کوئی اثر نہیں رکھتی۔۔۔ خوبصورتی دیکھنے والے کی انکھ میں ہوتی ہے۔۔۔
نے
+2
اسلام علیکم۔
سعید صاحب آپ نے اکثر سنا ہو گا کہ خوبصورتی دیکھنے والے کی آنکھ میں ہوتی ہے ؟ جی ہاں حقیقتا ایسا ہی ہے۔سیاہ فام لوگوں کو دیکھیں آپ کو شائد وہ خوبصورت نہ لگیں لیکن ان کے نزدیک سفید فام ہونا خوبصورتی کا معیار نہیں ہو گا۔
خوبصورتی شائد ایک طرز عمل ہے ۔خوبصورتی کی خواہش کیوں ہوتی ہے؟ شائد اس لیے کہ دوسروں کی نظر میں مقام ملے لوگ پسند کریں ،پیار کریں  اور محبت سے پیش آئیں۔یہ سب کوئی خوبصورت نہ ہو کر بھی اپنے اخلاق ،رویے اورلوگوں کے ساتھ برتاؤ میں اچھا ہو کر حاصل کر سکتا ہے۔لیکن پھر بھی اگر سوال پر مرکوز رہ کر ہم خوبصورتی میں اضافے کے لیے ضروری چیزیں گنوائیں تو ان میں
متوازن غذا خوبصورتی میں اضافہ کا باعث بنتی ہے
پرسکون نیند بھی خوبصورتی کے لیے  لازم ہے
ورزش کو معمول بنائیں
او ر سب سے بڑھ کر یہ کہ آپ اس بات پر یقین رکھئے کہ آپ خوبصورت ہیں۔
اپنی جلد بالخصوص چہرے کی جلد کا خاص خیال رکھیں،باقاعدگی سے دانت صاف کریں،بالوں کو سنوار کر رکھیں۔
لڑکیوں کے لیے میک اپ اور زیور وغیرہ خوبصورتی کو چار چاند لگا دیتا ہے۔
نے
...