السلام علیکم!
جہاں تک بات ہے سیاستدان بننے کی تو سیاستدان ہر کوئی بن سکتا ہے۔ کیونکہ سیاستدان اس شخص کو کہا جاتا ہے جو سیاست میں حصہ لے کر عوام کی خدمت کرتا ہے۔
البتہ اگر بات کریں ایماندار اور سچا سیاستدان بن کر کامیاب ہوکر عوامی خدمت کے لیے منتخب ہونے کی تو فی الحال اس کی تائید نہیں کیا جاسکتی ہے لیکن امید بھی نہیں چھوڑی جاسکتی۔ کیونکہ ناامیدی کو کفر کہا گیا ہے۔ لہٰذا ہمیں ہر وقت پُرامید رہنا چاہیے اور اسلام کی روشنی میں ایک اچھا اور سچا انسان بن کر عوامی خدمت کے لیے ہر وقت تیار رہنا چاہیے اور اپنی کوشش جاری رکھنی چاہیے۔ بے شک سچے اور نیک انسان کو زیادہ مشکلات پیش آتی ہیں کیونکہ یہ اللہ کی طرف سے اس کا امتحان ہوتی ہیں۔ اگر آپ کی نیت صاف اور ارادہ نیک ہو تو ایک نہ ایک دن کامیابی ضرور ملتی ہے۔
مسلمان کے لیے تو ہر اچھے کام کے بدلے دو خوشخبریاں ہیں ایک اس دنیا میں دوسری آخرت میں۔ اللہ ہمیں اچھا اور سچا بننے کی توفیق عطا فرمائے۔