اردو جواب پر خوش آمدید

+1 ووٹ
1.1ہزار مناظر
نے اسلام میں

کچھ گناہوں سے بچے رہنے کا وعدہ اللہ تعالیٰ سے کیا لیکن پھر ٹوٹ گیا تو اب توبہ کیسے کی جائے؟

3 جوابات

+3 ووٹس
(11.6ہزار پوائنٹس) نے

صدق دل سے توبہ کریں اور کثرت سے استغفار پڑھا کریں۔
ااستغفر اللہ الذی لاالہ اللہ والحی القیوم اتوب الیہ۔

+2 ووٹس
(1.0ہزار پوائنٹس) نے

صدقِ دل سے توبہ کی جائے، یاد رہے کہ توبہ کے تین ارکان ہیں

  1. ندامت(جوکہ بنیادی جزو ہے جیسا کہ حدیث پاک میں فرمایا گیا کہ الندم توبۃ کہ شرمندگی ہی توبہ ہے)
  2. اعتراف جرم
  3. آیندہ نہ کرنے کا عزم

البتہ اگر گناہ کی تلافی کرنا لازمی ہو تو پھر تلافی بھی ضروری ہے مثلا جس نے نمازیں چھوڑدیں تو اب توبہ کے ساتھ ساتھ ان کی قضا بھی ادا کرے اور اگر کسی کا دل دکھایا ہو تو حق تعالیٰ سے معافی کے ساتھ ساتھ اس بندے سے بھی معافی مانگے

اس کے علاوہ جیسا کہ @زندگی بھائی نے فرمایا کہ استغفار کی بھی کثرت کریں

(11.6ہزار پوائنٹس) نے
ماشاء اللہ آپ کو واپس اردو جواب پر دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے۔
آپ کو اردو جواب اب پہلے سے بہتر لگ رہی ہوگی؟ مجھے امید ہے کہ آپ اسی طرح بڑھ چڑھ کر سوالات کے جوابات دے کر مسائل کو حل کرتے رہیں گے۔
آپ کا بہت بہت شکریہ
+2 ووٹس
(1.3ہزار پوائنٹس) نے

بھائی پہلی بات تو یہ کہ ہم دنیا میں آنے سے پہلے ہی اللہ تعالیٰ کو اپنا رب تسلیم کرچکے ہیں اس میں اس کی نافرمانی سے بچنا بھی شامل ہوگیا یعنی ہم ویسے ہی اللہ تعالیٰ کی ہر قسم کی نافرمانی نہ کرنے کے پابند ہے، اب اگر کوئی گناہ سرزد ہوجاتا ہے تو یہ کلمات کہنے چاہییں:
اللہم انی اتوب الیک منہا لاارجع الیہا ابدا
ترجمہ: اے اللہ میں اس گناہ سے توبہ کرتا ہوں ، آیندہ کبھی اس کا مرتکب نہیں ہوں گا۔
بہت آداب۔

متعلقہ سوالات

+1 ووٹ
2 جوابات 692 مناظر

السلام علیکم!

ارود جواب پرخوش آمدید۔

کیا آپ کے ذہن میں کوئی ایسا سوال ہے جس کا جواب جاننا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں! تو آپ بالکل درست جگہ آئے ہیں۔ کیونکہ اردو جواب پر فراہم کیے جاتے ہیں آپ کے سوالات کے جوابات، وہ بھی انتہائی آسان لفظوں میں۔ سوال خواہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو مگر ہمارے ماہرین کیلئے کچھ بھی مشکل نہیں۔ تو ابھی اپنا سوال پوچھیے اور جواب حاصل کیجئے۔

اگر آپ بھی اردو جواب پر موجود کسی سوال کا جواب جانتے ہیں تو جواب دے کر لوگوں میں علم بانٹیں، کیونکہ علم بانٹے سے ہی بڑھتا ہے۔ تو آج اور ابھی ہماری ٹیم میں شامل ہوں۔

اگر سائٹ کے استعمال میں کہیں بھی دشواری کا سامنا ہو تودرپیش مسائل سے ہمیں ضرور آگاہ کیجیئے تاکہ ان کو حل کیا جا سکے۔

شکریہ



Pak Urdu Installer

ہمارے نئے اراکین

730 سوالات

790 جوابات

411 تبصرے

376 صارفین

...