اردو جواب پر خوش آمدید

+1 ووٹ
435 مناظر
نے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں

میرے پا س اصل ونڈوز 7 انسٹال ہےاور مجھے اس کو مکمل اردو میں کرنا ہے تو کیا ایسا ممکن ہے اگر ہاں تو ارود پیک کہاں سے ملے گا۔

1 جوابات

0 ووٹس
(11.6ہزار پوائنٹس) نے
نے منتخب شدہ
 
بہترین جواب

اسلام علیکم۔
اگر آپ کے پاس ونڈوز کی حقیقی (genuine) کاپی ہے تو آپ اردو پیکیج یہاں سے ڈاؤن لوڈ کر سکتےہیں۔اپنے آپریٹنگ سسٹم یعنی ونڈوز 7 اگر 32 بٹ یا 64 بٹ ہے تو اس کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنا اردو پیک ڈاؤن لوڈ کریں اور انسٹال کر لیں۔انسٹالیشن مکمل ہونے پر سسٹم لاگ آف ہونے کی اجازت مانگے گا ،اجازت دیں اس کے بعد شائد ایک بار ری سٹارٹ بھی مانگے، ری سٹارٹ کردیں۔
لین جناب آپ کے سسٹم کی سیٹنگ دائیں سے بائیں اور بہت ساری چیزوں کا ترجمہ اردو میں ملے گا لیکن کئی ایسی چیزیں بھی ہوں گی جو بدستور انگلش میں رہیں گی۔
یہاں یہ بات بھی ذہن میں رکھیئے کہ ونڈوز کے اردو میں آپ کو زیادہ لفظی ترجمہ نظر آئے گا اور یہ چیز استعمال میں کافی مشکل پیدا کرے گی۔آپ چند سکرین شارٹ دیکھیئے۔
enter image description here

enter image description here

enter image description here

یہ چند سکرین شارٹ تھے آپ کو اسی طرح کا ماحول ملے گا۔اگر صحیح اردو کمپیوٹنگ کا مزہ لینے کا ارادہ ہے تو میرا مشورہ ہے کہ پاک لینکس ٹرائی کریں آپ کو اس کا استعمال بہت آسان لگے گا اور نہ صرف آپریٹنگ سسٹم کا ترجمہ ملے گا بلکہ کئی سارے سافٹ وئیر جیسے براؤزر وغیرہ بھی اردو میں ملیں گے ۔یقینا آپ کو مزہ آئے گا۔پاک لینکس حاصل کرنے کےلیے یہاں کلک کیجئے۔

متعلقہ سوالات

السلام علیکم!

ارود جواب پرخوش آمدید۔

کیا آپ کے ذہن میں کوئی ایسا سوال ہے جس کا جواب جاننا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں! تو آپ بالکل درست جگہ آئے ہیں۔ کیونکہ اردو جواب پر فراہم کیے جاتے ہیں آپ کے سوالات کے جوابات، وہ بھی انتہائی آسان لفظوں میں۔ سوال خواہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو مگر ہمارے ماہرین کیلئے کچھ بھی مشکل نہیں۔ تو ابھی اپنا سوال پوچھیے اور جواب حاصل کیجئے۔

اگر آپ بھی اردو جواب پر موجود کسی سوال کا جواب جانتے ہیں تو جواب دے کر لوگوں میں علم بانٹیں، کیونکہ علم بانٹے سے ہی بڑھتا ہے۔ تو آج اور ابھی ہماری ٹیم میں شامل ہوں۔

اگر سائٹ کے استعمال میں کہیں بھی دشواری کا سامنا ہو تودرپیش مسائل سے ہمیں ضرور آگاہ کیجیئے تاکہ ان کو حل کیا جا سکے۔

شکریہ



Pak Urdu Installer

ہمارے نئے اراکین

739 سوالات

790 جوابات

411 تبصرے

517 صارفین

...