جناب سب سے پہلے تو ایک عرض کرتا چلوں کہ جب بھی کسی سوال یا جواب سے متعلق کوئی اور سوال آپ کے ذہن میں آئے تو اردو جواب کے اس فیچر سے فائدہ اٹھائیے جو آپ کو جواب پر سوال کرنے کی سہولت دیتا ہے ۔اس طرح آپ کا سوال ایک الگ سوال بھی ہوتا ہے اور ساتھ یہ بھی لکھا رہتا ہے کہ یہ سوال فلاں جواب یا سوال سے متعلق ہے۔ شکریہ
اب آتے ہیں آپ کے سوال کی طرف۔۔۔
آپ جیسے ایک آپریٹنگ سسٹم انسٹال کرتے ہیں ویسے ہی دوسرا اور تیسرا بھی کر سکتے ہیں بس انسٹالیشن کے دوران اس بات کا خیال رکھیں کہ پہلے سے موجود آپریٹنگ سسٹم نہ ہو۔
اگر آپ کے پاس ونڈوز 7 انسٹال ہے تو بڑی آسانی کے ساتھ آپ ونڈوز 8 بھی انسٹال کر سکتے ہیں اور کوئی دشواری نہیں ہو گی اس کے برعکس اگر ونڈوز 8 پہلے سےموجود ہے تو ونڈوز 7 بھی آرام سے انسٹال ہو جائے گی لیکن ونڈوز کے پچھلے ورژنز میں آپ کو یہ کرنا پڑے گا کہ پرانا ورژن پہلے انسٹال کریں اور بعد میں نئے والا جیسے ونڈوز ایکس پی سب سے پہلے انسٹال کریں پھر ونڈوز 7 کر لیں اور آخر میں 8۔
جہاں تک لینکس کا تعلق ہے تو آپ کو جان کو خوشی ہو گی کہ لینکس آپ کہیں بھی انسٹال کر سکتے ہیں انسٹال نہ بھی کریں تو لائیو چلا سکتے ہیں۔
آخری بات آپ ایک آپریٹنگ سسٹم کے اندر مزید جتنے چاہیں آپریٹنگ سسٹم انسٹال کر سکتے ہیں لیکن اس کے لئے آپ کو ورچوئل باکس یا اس جیسا کوئی سافٹ وئیر انسٹال کرنا پڑے گا جس کی مدد سے آپ جتنی چاہیں ورچوئل مشینیں بنا سکتے ہیں اور ہر مشین پر آپریٹنگ سسٹم بھی انسٹال کر سکتے ہیں۔