نان ہوسٹڈ ایڈسینس اکاؤنٹ مکمل منظور شدہ اکاؤنٹ ہوتا ہے جس کے ایڈز آ پ جہاں چاہیں لگا سکتےہیں اور سائٹس کی تعداد کی کوئی قید نہیں ہوتی بس شرط یہ ہوتی ہے کہ وہ سائٹ جس پر آپ ایڈ چلانا چاہ رہے ہیں وہ ایڈسینس پالیسی سے متصادم نہ ہو ۔
نان ہوسٹڈ ایڈ سینس اکاؤنٹ کو منظور ہونے کے لئے کافی وقت درکار ہوتا ہے اور میرے خیال میں آج کل پاکستان اور ہندوستان وغیرہ سے جو اس اکاؤنٹ کے لئے درخواست دیتے ہیں ان کی درخواستیں زیادہ تر منظور نہں ہوتی اور رد کر دی جاتی ہیں۔
درخواست دینے سے پہلے کچھ چیزوں کاضرور خیال رکھنا چاہیے جس سائٹ پر آپ ایڈ لگانا چاہ رہے ہیں اور جس کے لئے آپ نے ایڈسینس اکاؤنٹ کی درخواست دی ہے اس کو فعال ہوئے 6 ماہ سے زیادہ کا عرصہ ہو گیا ہو اور سائٹ پر اچھا خاصا مواد ہونے کے ساتھ ساتھ اس پر اچھی خاصی ٹریفک بھی ہو تو قوی امکان ہے کہ آپ کی درخواست منظور ہو جائے گی اور آپ کا ایڈ سینس نان ہوسٹڈ اکاؤنٹ مل جائے گی۔
یہ اکاؤنٹ ملنا مشکل ہے پر جب مل جائے تو اس کو آپ چاہیں تو ونڈوز اور انڈائیڈ ایپس میں استعمال کریں یا کسی بھی اپنی ویب سائٹ پر استعمال کریں چاہیں تو گوگل کی پروڈکٹس پر استعمال کریں اور یہ اتنا جلدی بلاک بھی نہیں ہوتا۔
نان ہوسٹڈ اکاؤنٹ ہی بہتر ہوگا اگر آپ کی اپنی ویب سائٹس ہیں۔