میں انگلش میں بہت کم زور ہوں کیا کروں؟
1.4ہزار مناظر
3 جوابات
مزے کی بات بتاوں کہ انگلش بہت آسان ہے اور آپ بہت جلد اس پر گرفت حاصل کر سکتے ہیں اس کی وجہ ہر طرف آپ کو انگلش سے واسطہ پڑتا ہے تو نہ چاہتے ہوئے بھی آپ کچھ نہ کچھ سیکھ رہے ہوتے ہیں تھوڑی سی توجہ کر کے آپ اس میں تیزی لا سکتے ہیں۔
اپنا ذخیرہ الفاظ بڑھانے کے لیے کوئی اردو سے انگلش سیکھنے کا کوئی چھوٹا ساکتابچہ خرید لیں اس سے آپ روز مرہ زندگی میں استعمال ہونے والے الفاظ اور جملے یاد کرلیں گے۔ پھر جو یاد کریں اسے باتوں میں استعمال بھی کریں۔۔بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ انٹر نیٹ پر دوستوں سے انگلش میں چیٹ کریں۔۔انگلش بھی آئے گی اور آپ کی ٹائپنگ سپیڈ بھی بنے گی۔۔باقی بولنے میں مہارت کے لیے انگلش کا ماحول ہونا ضروری ہے۔۔۔کیوں کہ دیواروں سے باتیں کرنے سےتو رہے آپ۔۔