میرے لئے اس معمے کو حل کر دیجیئے۔
کنجوسی اور کفایت شعاری میں فرق
فراخدلی اور فضول خرچی میں فرق بتایئے۔
1.2ہزار مناظر
1 جوابات
ناصر بھائی
کنجوسی سے مراد ہے کہ ایسی جگہ خرچ سے بھی گریز کرنا جہاں اس کی حاجت ہو
کفایت شعاری سےمراد ہے صرف ایسی جگہ ہی خرچ کرنا جہاں ناگزیر ہو
فراخدلی سے مراد ہے کہ کسی جگہ اگر خرچ کرے تو اخلاص کے ساتھ ہو، لیکن اس میں نمود و نمائش کی آمیزش نہ ہو اور اس کا مقصد خیر ہو
فضول خرچی سے مراد ہے کہ کسی چیز کو اس کے مصرف کے علاوہ کسی جگہ خرچ کردینا، اور یہ جائز چیزوں میں شر کے مقاصد کی آمیزش سے آجاتی ہے
لیکن یہ سوال جنرل کی بجائے مذہب کے زمرہ میں آتا ہے