آپ کی فلیش ڈرائیو خراب نہیں ہو گی ایسا کم ہی ہوتا ہے کہ نئی چیز خراب نکلے ،اگر ایسا ہے بھی تو آپ آسانی سے اسے بدل سکتے ہیں۔
آپ کے سوال سے جہاں تک میں سمجھا ہوں،فلیش ڈرائیو کی پارٹیشن اڑ گئی ہے۔فارمیٹ نہ ہونا بھی یہی ظاہر کرتا ہے۔آپ ایک کام کیجئے فلیش ڈرائیو کی دوبارہ سے پارٹیشن بنا لیجئے۔
ونڈوز استعمال کر رہے ہیں تو آپ کو کچھ اور کرنے کی ضرورت نہیں بس کنٹرول پینل کھولئے،
ایڈمنسٹریٹر ٹول پر کلک کیجئے پھر کمپیوٹر مینجمنٹ اور پھر ڈسک مینجمنٹ پر کلک کیجئے۔
یہاں آپ کو ہارڈ ڈرائیو کے ساتھ ساتھ فلیش ڈرائیو بھی نظر آئے گی ،بس نئی پارٹیشن کیجئے اور فارمیٹ کرنے کے بعد آپ کی فلیش ڈرائیو ٹھیک ہو جائے گی۔