جوائنٹ فیملی سسٹم کی وجہ سے بچوں پر پڑنے والے اثرات مثبت اور منفی دونوں کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں۔
1.1ہزار مناظر
1 جوابات
سب سےپہلے تو میں یہ واضح کرنا چاہتی ہوں کہ جوائنٹ فیملی سسٹم کے بچوں پر مثبت اثرات ہی پڑتے ہیں جب تک اس گھر کا ماحول اور لوگ اس بچے سے مثبت رویہ رکھیں، مثبت رویہ میں یہ بھی اہم ہے کہ اگر وہ بچہ آپ کو دیکھے تو آپ اسے مسکرا کر دیکھیں کیونکہ بچے چہرے کے تاثرات بھی پہنچانتے ہیں۔ یعنی گھر کے ایک فرد کی بھی بے رخی اس بچے پر غلط اثر ڈال سکتی ہے۔
جوائنٹ فیملی سسٹم سے بچے میں خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے، ایسے بچے سوشل ہوتے ہیں مطلب انہیں لوگوں سے ملنا، باتیں کرنا، دوستی کرنا اچھا لگتا ہے۔ ایسے بچے اسٹیج پر جانے سے یا کلاس میں بولنے سے نہیں گھبراتے چونکہ گھر میں اتنے لوگوں کے سامنے بولتے ہیں کہ انہیں پھر اسکول میں یا اور محفلوں میں بولنے میں مشکل نہیں ہوتی۔