میں نے ابھی تک ونڈوز کے علاوہ کوئی اور آپریٹنگ سسٹم استعمال نہیں کیا۔میں ایسا آپریٹنگ سسٹم تلاش کر رہا ہوں جو ونڈوز 7 کا صحیح متبادل ہو اور ونڈوز کے ساتھ چل سکے ۔ایسا نہ ہو کہ مجھے ونڈوز نکالنا پڑ جائے۔
3 جوابات
اسلام علیکم۔
جناب لینکس کے کئی ڈسٹروز ہیں جو آپ کے کام آسکتی ہے اور اگر آپ پہلی بار ونڈوز سے ہٹ کر کوئی دوسرا آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے جا رہے ہیں تو لینکس کی ایک ڈسٹرو کا مشورہ دوں گا ۔
زورین آپریٹنگ سسٹم یا Zorin OS
http://zorin-os.com
زورین آپ کی ونڈوز کے ساتھ بھی چل جائے گا اور اگر آزمائشی طور پر انسٹال کرنا ہے تو یو ایس بی فلیش ڈرائیو پر انسٹال کیجئے ٹرائی کیجئے اور اچھا لگے تو سسٹم پر انسٹال کر لیجئے۔
اس کی خصوصیات میں سے چند ایک یہ ہیں۔
تقریبا ونڈوز کی طرح کا ماحول جو ان لوگوں کے لئے بہت آسانی پیدا کرتا ہے جو پہلی بار ونڈوز سے لینکس کی طرف آ رہے ہیں۔ آپ اسے ونڈوز سے لینکس کی طرف گیٹ وے کہہ سکتے ہیں۔
لک چینجر، کی مدد سے آپ چاہیں تو اسے ونڈوز ایکس پی لک دے لیں چاہیں تو ونڈوز 7 بنا لیں یا MAC کی لک دے لیں۔
وائرسز کا ڈر نہیں
بہت ساری زبانوں کی سپورٹ موجود ہے
مفت کے ہزاروں سافٹ وئیر آن کی آن میں آپ کے ہو جائیں گے۔
ونڈوز 7 سے کئی گنا تیز رفتار
آزمائش شرط ہے ضرور آزمائیے اور پھر بتائیے۔
میں بھی آپکو زورن او ایس کا مشورہ دونگا۔ یا لینکس منٹ بھی اچھی ہے
http://asakpke-urdu.blogspot.com/2011/06/learn-to-install-linux-operating-system.html