اردو جواب پر خوش آمدید

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے کورسز کی ویلیو کیا ہے ؟

2.1ہزار مناظر

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے کورسز کی اہمیت کیا ہے ان کو کون کون سے ادارے تسلیم کرتے ہیں؟

+2
(1.3ہزار پوائنٹس) نے ملازمت اور تجارت میں

1 جوابات

+1

آپ کے سوال کے دو حصے ہیں
ایک علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے کورسز کی اہمیت۔
بطور ایک فاصلاتی ادارہ یہ یونیورسٹی اندرون ملک یا بیرون ملک اپنی ایک منفرد پہچان رکھتا ہے لیکن بدقسمتی سے اس ادارے کو صرف ڈگری کے آسان حصول کے طور پر جانا جاتا ہے ۔آپ بی ایڈ کی ڈگری کو ہی لے لیں اساتذہ صرف ڈگری کے لیے اس یونیورسٹی میں ایڈمشن لیتے ہیں کہ ڈگری مل جائے اس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل طلبہ کا معیار وہ نہیں ہوتا جو دیگر یونیورسٹیز کے طلبہ کا ہوتا ہے لازمی بات ہے کہ رسمی اور غیر رسمی تعلیم میں زمین آسمان کا فرق ہے۔
آپ کے سوال کا دوسرا حصہ
پاکستان کے تمام سرکاری و غیر سرکاری اداروں میں اس یونیورسٹی کی ڈگری من و عن تسلیم کی جاتی ہےاور اس کو بھی وہی مقام حاصل ہوتا ہے جو دیگر یونیورسٹیز کا ہے ۔ آپ پنجاب میں حالیہ ایجوکیٹرز کی بھرتی کوہی لے لیں جس میں محکمہ تعلیم کے آن لائن ریکروٹنگ سسٹم میں اس ڈگری کے لیے کوئی دہر ا معیار نہیں اپنایا گیا ۔ ہاں یہ ضرور ہے کہ نئے اساتذہ کی بھرتی کے لیے NTSٹیسٹ لازم رکھا گیا تھا ۔

(220 پوائنٹس) نے

متعلقہ سوالات

...