اردو جواب پر خوش آمدید

60 پاکستانی مسیحی بھائیوں کا قتل

1.1ہزار مناظر

کیا ایسے لوگوں کا اسلام سے کوئی تعلق ہے کیا یہ جہاد ہے کیا اس کو انسانیت کا نام دیا جا سکتا ہے؟

0
(490 پوائنٹس) نے حالات حاضرہ میں
نے زمرہ دوبارہ منتخب کریں

1 جوابات

0

اس کا مختصر جواب صرف اور صرف "نہیں" ہے
نہ ایسے لوگوں کا اسلام سے کوئی تعلق ہے ۔۔۔۔
نہ ہی یہ کوئی جہاد ہے۔۔۔۔۔
اور انسانیت تو یہ قطعاً نہیں ہے۔۔۔
اسلامی ریاست میں کی جانے والی فسادی کاروائیوں کوہر گز جہاد نہیں کہا جاسکتا۔۔۔۔
اللہ نے ایسے لوگوں کیلئے "دابۃ الارض" کے الفاظ استعمال کرکے ان کا سفلہ پن واضح کیا ہے
ایسے لوگوں کو نہ اسلام کا پتا ہے نہ ہی انکا اسلام سے کوئی تعلق ہے
میثاقِ مدینہ سے لے کر خلافت راشدہ کے تیس سال گواہ ہیں کہ اسلامی سلطنت میں غیر مسلم بھی نہایت امن سے رہا کرتے تھے ۔۔۔۔ تاریخ بتاتی ہے کہ ایک بار جب مسلمانوں نے کوئی مقبوضہ شہر (شاید دمشق )عسکری وجوہات کی بنا پر چھوڑا تو وہاں کی عوام سے لیا گیا "جزیہ" واپس لوٹا دیا گیا۔۔۔
(جزیہ وہ اسلامی ٹیکس ہے جو اسلامی سلطنت میں رہنے والے غیر مسلم ادا کرتے ہیں اور اس کے بدلے اسلامی ریاست ان کے جان و مال کی حفاظت کی ذمہ دار ہوتی ہے)

(6.1ہزار پوائنٹس) نے

متعلقہ سوالات

...