کیا ایسے دہشتگردں سے مزاکرات ہونے چاہیں جو پیارے پاکستان اور اسلام کے کھلے دشمن ہیں؟
485 مناظر
1 جوابات
مذاکرات بھی ایک لطیفہ ہے
بالفرض اگر مذاکرات ہونگے بھی کس بنا پر ہونگے۔۔۔؟؟
کیونکہ دہشت گرد تو نہ پاکستان کو اسلامی ریاست مانتے ہیں نہ ہی وہ خود کو پاکستان کے آئین کا پابند سمجھتے ہیں۔۔۔
فیس بک پر دہشت گردوں کے ترجمان ایک پیج پر حال ہی میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی شہادت کے بعد ہونے والی اپ ڈیٹ میں انہیں (یعنی پاک فوج کے جوانوں کو) مرتد ، ناپاک اور گمراہ فوج کے فوجی کہہ کر ان کے جہنم واصل ہونے کی خوشخبری سنائی گئی۔۔۔
اب بندہ پوچھے ان مذاکرات کا شور مچانے والوں سے ۔۔۔۔
کہ کونسے مذاکرات۔۔۔۔؟؟؟ کس سے مذاکرات۔۔۔۔؟؟؟ کس قاعدے کس مذہب کے تحت مذاکرات۔۔۔؟؟؟