مضمون نگاری اردو نثر کی خاص صنف ہے انگریزی میں اسے Essay کہتے ہیں ـ یہ غیر افسانوی صنف ہے جس کا آغاز اردو میں دہلی کالج سے ہوتا ہےـ سر سید احمد خان اور ان کے ساتھیوں نےاس صنف کو بہت فروغ دیاـ
مضمون کی تعریف یوں کی جاتی ہے کہ کسی موضوع پر اپنے خیالات کومربوط اور مدلل انداز میں اس طرح پیش کرناکہ پڑھنے والا اس کو سمجھ کر متاثر ہو سکے،مضمون کہلاتا ہےـ
دوسرے لفظوں میں کسی متعین موضوع پر اپنے خیالات اور جذبات و احساسات کا تحریری اظہار ’’مضمون‘‘ کہلاتا ہے۔ مضمون کے لیے موضوع کی کوئی قید نہیں۔ دنیا کے ہر معا ملے، مسئلے یا موضوع پر مضمون لکھا جاسکتا ہے۔