انسٹالر کیا چیز ہیں اور کیسے کام کرتا ہے؟
1.3ہزار مناظر
1 جوابات
اپنے کمپیوٹر پر نئے سافٹ وئیر انسٹال کرنے کے لیے آپ کو اکثر ایک انسٹالر پروگرام کو چلانے کی ضرورت پڑتی ہے۔اس جملے سے انسٹالر کی تعریف بھی ہو جاتی ہے کہ انسٹالر ایک پروگرام ہے جو کمپیوٹر پر نئے سافٹ وئیر انسٹال کرنے یا پہلے سے موجودہ سافٹ وئیر ز کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔انسٹالر اپنے ساتھ پیک کی گئی فائلوں کو کھولتا ہے اور ہارڈ ڈرائیو پر نئی انفارمیش لکھتا ہے۔
انسٹالر کی مدد سے انسٹالیشن کا عمل سادہ اور سہل ہو جاتا ہے۔عام طور پر ڈبل کلک کرنے سے انسٹالر چل جاتا ہے اور آپ سے لوکیشن کا پوچھا جاتا ہے جہاں آپ نیا پروگرام انسٹال کرنا چاہیے ہیں۔انسٹالر آپ کے لیے ہارڈ ڈسک پر لوکیشن بھی منتخب کر دیتا ہے جوآپ کی مرضی نہ ہو تو تبدیل کی جاسکتی ہے۔قواعدو ضوابط سے متفق ہو کر ایک دو کلک کرنے پر انسٹالر آپ کے لیے انسٹالیشن کا سارا کام کرتا ہے۔یہی اس کی خوبی ہے کہ ڈیٹا کو ان پیک کرتا ہے اور ہارڈ ڈسک پر جہاں لکھنا ہوتا ہے وہاں نئی انفارمیش لکھ دیتا ہے۔
تکمیل ہونے پر آپ نیا پروگرام چلا سکتے ہیں یا کئی دفعہ آپ سے کمپیوٹر ری سٹارٹ کرنے کی درخواست کی جاتی ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ کچھ پروگرام
بوٹ پروسیس کے دوران ہی لوڈ ہوتے ہیں ۔