اردو جواب پر خوش آمدید

نیند کیا ہے؟؟؟؟؟

2.0ہزار مناظر

نیند کی اصلیت کیا ہے؟ اسکی وجوہات، عوامل، فوائد اور نقصانات کیا ہیں؟؟؟؟؟؟

0
(2.0ہزار پوائنٹس) نے صحت میں
نیند آدھی موت ہے۔

1 جوابات

+1
 

نیند ایک ایسی حالت ہے جو کہ حیوانات پر طاری ہوتی ہے
اس حالت میں نفس حواس ظاہرہ کے استعمال اور حرکات ارادیہ سے غافل ہو جاتا ہے ۔
.
.
متصاعدہ بخارات جو نیند کا باعث بنتے ہیں ۔ سارے بدن سے صعود (اٹھ کر) کر کے پہلے دماغ کے سامنے والے حصے (جسے طب میں مقدم دماغ کہا جاتا ہے) میں جاتے ہیں۔ چونکہ وہاں سے آنکھ قریب ہے ۔ اس لیے سب سے پہلے آنکھ پر نیند کا اثر پڑتا ہے ۔ اور آنکھ کے بعد پھر کان قریب ہیں ، لہذا اس کے بعد کانوں پر اثر ہوتا ہے ۔ اسی دوران بخارات دماغ کے اندرونی حصے اور آخری حصے تک بھی پہنچ جاتے ہیں۔ یوں آہستہ آہستہ سارے جسم کی حرکت پر اثر پڑتا جاتا ہے۔
.
.
چونکہ روح لطیف جسم ہے اور سہل التحلل ہے۔اور اسی لطافت کی وجہ سے جسم کے تما تر افعال میں روح کو حرکت کرنا پڑتی ہے ۔ کیونکہ روح کی حرکت کے بغیر جسم بے کار ہے ۔ اور ہر حرکت محلل ہے ۔ اس لیے جاگنے کی حالت میں روح تحلیل ہوا کرتی ہے ۔ اور سونے کی حالت میں حرکت بند ہو جاتی ہے ۔ لہذا تحلل روح نہیں ہوتا ۔ اس لیے سونے سے وہ قوی ہوتی ہے ۔ اور اسی وجہ سے سونے کے بعد کسل مندی اور تھکاوٹ ختم ہو جاتے ہیں۔ دماغ قوی اور صحیح ہوجاتا ہے ۔ اور غذ ابھی ہضم ہو جاتی ہے۔کیونکہ نیند کی حالت میں روح اندر ہوتی ہے اس لیے غذا کی طرف متوجہ ہو کر اس کو ہضم ہونے میں مدد دیتی ہے ۔ اور جزو بدن کر دیتی ہے ۔
.
.
.
مزید تفصیل جاننے کیلئے یونہی فورم پر تشریف لائیے
نیند کیا ہے اور اس کے تمام متعلقہ سوالات کے جواب

(6.1ہزار پوائنٹس) نے
نے منتخب شدہ

متعلقہ سوالات

...