1.3ہزار مناظر
3 جوابات
مدر بورڈ پر
جہاں پاور ، ری سٹارٹ اور پاور ایل ای ڈی کی کیبل لگتی ہے
اسے نکال کر غور سے وہاں دیکھیں
وہاں ہر دو پنز کے سامنے مختصراً Reset , Hd L , Power on
یا اسی قسم کے کچھ مخفف الفاظ میں نشاندہی کی گئی ہوتی ہے
پس مطلوبہ دو پنز کو "ٹیسٹر" یا کسی باریک پیچ کس سے ایک بار ملا دیں
کمپیوٹر سٹارٹ ہو جائے گا
لیکن خیال رہے کہ اگر ایک ہی وقت میں پیچ کس یا ٹیسٹر 3 پنوں سے چھو گیا ، یا آپ نے غلط پنوں کو ملا یا تو معاملہ اچھا خاصا گڑ بڑ ہو سکتا ہے۔
اس کیلئے بہتر ہے کہ "ہارڈ ڈسک " پہ لگنے والے چھوٹے جمپر کا استعمال کریں(دونوں پنوں کو ملانے کیلئے)
کوئی بھی ایسا سسٹم جس کا پاور بٹن کام نہ کررہا ہو اور آپ سٹارٹ والے جمپر کو نہ چھیڑنا چاہیں تاکہ کوئی بڑا نقصان نہ ہو تو اس کا سب سے آسان حل یہ ہے کہ سسٹم کو کھولیں اس کے مدر بورڈ کے اپر ایک C-MOS بیٹری (Cell) ہوتی ہے جس طرح کلائی والی گھڑی میں سیل ہوتا ہے اسی طرح، بس یہ ذرا زیادہ بڑا ہوتا ہے۔ اس کو نکال دیں اور 10 سیکنڈ بعد سسٹم کی پاور کیبل لگائیں سسٹم خودکار آن ہوجائے گا۔