اردو جواب پر خوش آمدید

+1 ووٹ
1.3ہزار مناظر
نے اردو زبان میں

1 جوابات

+2 ووٹس
(360 پوائنٹس) نے
ردیف کے لغوی معنی "گھڑسوار کے پیچھے بیٹھنے والا" کے ہیں۔
شعری اصطلاح میں، کسی غزل کے تمام اشعار کے آخر میں ہوبہو  دہرایا جانے والا لفظ یا الفاظ کا مجموعہ  "ردیف" کہلاتا ہے۔ ردیف قافیہ کے بعد آتی ہے۔

مثال:

بسکہ دشوار ہے ہر کام کا آساں ہونا
آدمی کو بھی میسر نہیں انساں ہونا

گریہ چاہے ہے خرابی مرے کاشانے کی
در و دیوار سے ٹپکے ہے بیاباں ہونا

مرزا غالب کی اس غزل میں لفظ "ہونا" ردیف ہے جو کہ ہم قافیہ الفاظ "انساں" و "بیاباں" کے بعد آرہا ہے۔
مزید دیکھیے:


کی وفا ہم سے تو غیر اس کو جفا کہتے ہیں
ہوتی آئی ہے کہ اچھوں کو برا کہتے ہیں

آج ہم اپنی پریشانی خاطر ان سے
کہنے جاتے تو ہیں پر دیکھیے کیا کہتے ہیں

اس غزل میں ردیف "کہتے ہیں" ہے۔
امید ہے اب آپ ردیف کو سمجھ چکے ہوں گے۔ اگر اب بھی کوئی مسلئہ درپیش ہو تو ظرور آگاہ کیجیے گا۔

گزارش:  اگر آپ کو میرا جواب پسند آئے تو براہِ مہربانی "up vote" کیجیے گا۔

متعلقہ سوالات

0 ووٹس
1 جواب 4.9ہزار مناظر
گمنام نے پوچھا اردو زبان میں 23 دسمبر, 2020
0 ووٹس
0 جوابات 99 مناظر
گمنام نے پوچھا اردو زبان میں 7 جولائی, 2023
0 ووٹس
0 جوابات 115 مناظر
گمنام نے پوچھا سیاست اور حکومت میں 15 مارچ, 2023
0 ووٹس
0 جوابات 152 مناظر
گمنام نے پوچھا سائنس میں 10 دسمبر, 2022
+1 ووٹ
1 جواب 1.1ہزار مناظر

السلام علیکم!

ارود جواب پرخوش آمدید۔

کیا آپ کے ذہن میں کوئی ایسا سوال ہے جس کا جواب جاننا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں! تو آپ بالکل درست جگہ آئے ہیں۔ کیونکہ اردو جواب پر فراہم کیے جاتے ہیں آپ کے سوالات کے جوابات، وہ بھی انتہائی آسان لفظوں میں۔ سوال خواہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو مگر ہمارے ماہرین کیلئے کچھ بھی مشکل نہیں۔ تو ابھی اپنا سوال پوچھیے اور جواب حاصل کیجئے۔

اگر آپ بھی اردو جواب پر موجود کسی سوال کا جواب جانتے ہیں تو جواب دے کر لوگوں میں علم بانٹیں، کیونکہ علم بانٹے سے ہی بڑھتا ہے۔ تو آج اور ابھی ہماری ٹیم میں شامل ہوں۔

اگر سائٹ کے استعمال میں کہیں بھی دشواری کا سامنا ہو تودرپیش مسائل سے ہمیں ضرور آگاہ کیجیئے تاکہ ان کو حل کیا جا سکے۔

شکریہ



Pak Urdu Installer

ہمارے نئے اراکین

738 سوالات

790 جوابات

411 تبصرے

507 صارفین

...