اردو جواب پر خوش آمدید

0 ووٹس
2.1ہزار مناظر
نے کمپیوٹر اور انٹر نیٹ میں
نے زمرہ دوبارہ منتخب کریں

 

میں نے سرسری طور پر ونڈوز8 استعمال کی لیکن کچھ خاص مزہ نہیں آیا
یہ جاننا چاہتا ہوں کہ تیز رفتاری میں ونڈوز 7 آگے ہے یا ونڈوز 8
 

3 جوابات

+1 ووٹ
نے
منصور بھائی نے واضح کر دیا کہ کیسے ونڈوز8 ونڈوز7 سے بہتر ہے۔
ویسے تیز رفتاری کا آپ نے موازنہ کرنا ہی ہے تو اپنے سسٹم پر دونوں سسٹم انسٹال کر کے اضافی ایپلی کیشن انسٹال کئے بغیر چلا کر دیکھئے۔۔اس طرح بخوبی جان پائیں گے کہ کون سا آپریٹنگ سسٹم زیادہ تیز ہے۔
+1 ووٹ
نے
ویسے تو تیز رفتاری کا دارومدار سسٹم پر ہوتا ہے۔ اگر آپ کے پاس اچھا سسٹم اور چار سے آٹھ جی بی تک کی ریم ہے تو پھر دونوں ونڈوز کی سپیڈ تیز ترین ہی سمجھیے۔۔ لیکن بقول مائیکرو سافٹ کے ونڈوز آٹھ ونڈوز سیون سے تیز ہے ۔۔۔ جس کی مثال انہوں نے سرچ کے آپشن پر دی ہے۔۔۔ اگر آپ کوئی بھی چیز ونڈوز 8 میں سرچ کرتے ہیں تو وہ جلد سے ڈھونڈ کر آپ کے سامنے لا دیتی ہے۔ ونڈوز 8 میں کمپیوٹر بند اور چلانے کی سپیڈ بھی قدرے بہتر ہے۔۔میں نے خود ونڈوز 8 کے سرچ آپشن کو چیک کرکے دیکھا تو ابھی لفظ لکھ رہا ہوتا ہوں تو وہ چیز ڈھونڈ کر دے دیتا ہے جو کہ واقعی قابل تعریف ہے۔ شارٹ کٹ اور پروگرام کا صرف نام لکھنے سے وہ حاضر ہو جاتا ہےجبکہ ونڈوز بوٹنگ ٹائم بھی قدرے بہتر ہے۔۔۔
ونڈوز 8 سیکورٹی لحاظ سے بھی بہتر ہے کیونکہ اس میں بلٹ ان اینٹی وائرس کے علاوہ بھی کئی ایسے پراسس ہیں جو ٹروجن تک کو ختم کر دیتے ہیں
وائرسز کی بھرمار کی وجہ سے ہمارا ٹاسک منیجر سے زیادہ رابطہ رہتا ہے لہذا ونڈوز 8 میں ٹاسک منیجر پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔کیسے آپ پروگراموں کو ریسورسز استعمال کرنے سے منع کر سکتے ہیں۔ آپ اُس کو سٹاپ کر سکتے ہیں، کاپی کر سکتے ہیں اور اپنی مرضی سے ختم کرکے بلکل بلاک بھی کر سکتے ہیں۔
ڈیسک ٹاپ پرفارمنس، فل سکرین اپپ کی خصوصیات کے ساتھ یہ ونڈوز سپیڈ میں آگے ہے۔۔
لیکن ذاتی طور پر مجھے ونڈوز 8 پسند نہیں ۔۔کیونکہ ونڈوز 8ٹچ سکرین کے لئے زیادہ بنائی گئی ہے۔تمام پروگرام ویب سائٹ آپ کو ٹیبلٹ کی طرح سامنے نظر آتے ہیں۔ بیچارے سٹارت مینو کے بٹن کو بلکل ہی منظر سے غائب کر دیا گیا ہے جس کا یہ فیچر مجھے پسند نہیں آیا۔۔۔
+1 ووٹ
(1.0ہزار پوائنٹس) نے

میں نے ونڈوز ۷ بھی ۲سال استعمال کی ہے اب تین، چار ماہ سے ونڈوز ۸ استعمال کررہا ہوں

جو فنکشنز ونڈوز ۸ میں ہیں وہ ونڈوز ۷ سے کہیں زیادہ ہیں اس کے علاوہ تیزرفتاری میں بھی ونڈوز ۸ آگے ہے

اس پر تھوڑی سی عادت پڑ جائے اور آپ کو اس کے انٹرفیس کی سمجھ آجائے تو پھر اس سے بہتر ونڈو آ پ کو نہیں ملے گی

(380 پوائنٹس) نے
تین آپریٹنگ سسٹم ایک ساتھ کیسے کرتے ہیں؟؟
(11.6ہزار پوائنٹس) نے
ابو بکر تھوڑا سا انتظار کیجئے میں ڈیوٹی سے واپس آ کر آپ کو بتاتا ہوں
(11.6ہزار پوائنٹس) نے
جناب سب سے پہلے تو ایک عرض کرتا چلوں کہ جب بھی کسی سوال یا جواب سے متعلق کوئی اور سوال آپ کے ذہن میں آئے تو اردو جواب کے اس فیچر سے فائدہ اٹھائیے جو آپ کو جواب پر سوال کرنے کی سہولت دیتا ہے ۔اس طرح آپ کا سوال ایک الگ سوال بھی ہوتا ہے اور ساتھ یہ بھی لکھا رہتا ہے کہ یہ سوال فلاں جواب یا سوال سے متعلق ہے۔ شکریہ
اب آتے ہیں آپ کے سوال کی طرف۔۔۔
آپ جیسے ایک آپریٹنگ سسٹم انسٹال کرتے ہیں ویسے ہی دوسرا اور تیسرا بھی کر سکتے ہیں بس انسٹالیشن کے دوران اس بات کا خیال رکھیں کہ پہلے سے موجود آپریٹنگ سسٹم نہ ہو۔
اگر آپ کے پاس ونڈوز 7 انسٹال ہے تو بڑی آسانی کے ساتھ آپ ونڈوز 8 بھی انسٹال کر سکتے ہیں اور کوئی دشواری نہیں ہو گی اس کے برعکس اگر ونڈوز 8 پہلے سےموجود ہے تو ونڈوز 7 بھی آرام سے انسٹال ہو جائے گی  لیکن ونڈوز کے پچھلے ورژنز میں آپ کو یہ کرنا پڑے گا کہ پرانا ورژن پہلے انسٹال کریں اور بعد میں نئے والا جیسے ونڈوز ایکس پی سب سے پہلے انسٹال کریں پھر ونڈوز 7 کر لیں اور آخر میں 8۔
جہاں تک لینکس کا تعلق ہے تو آپ کو جان کو خوشی ہو گی کہ لینکس آپ کہیں بھی انسٹال کر سکتے ہیں انسٹال نہ بھی کریں تو لائیو چلا سکتے ہیں۔
آخری بات آپ ایک آپریٹنگ سسٹم کے اندر مزید جتنے چاہیں آپریٹنگ سسٹم انسٹال کر سکتے ہیں لیکن اس کے لئے آپ کو ورچوئل باکس یا اس جیسا کوئی سافٹ وئیر انسٹال کرنا پڑے گا جس کی مدد سے آپ جتنی چاہیں ورچوئل مشینیں بنا سکتے ہیں اور ہر مشین پر آپریٹنگ سسٹم بھی انسٹال کر سکتے ہیں۔

السلام علیکم!

ارود جواب پرخوش آمدید۔

کیا آپ کے ذہن میں کوئی ایسا سوال ہے جس کا جواب جاننا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں! تو آپ بالکل درست جگہ آئے ہیں۔ کیونکہ اردو جواب پر فراہم کیے جاتے ہیں آپ کے سوالات کے جوابات، وہ بھی انتہائی آسان لفظوں میں۔ سوال خواہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو مگر ہمارے ماہرین کیلئے کچھ بھی مشکل نہیں۔ تو ابھی اپنا سوال پوچھیے اور جواب حاصل کیجئے۔

اگر آپ بھی اردو جواب پر موجود کسی سوال کا جواب جانتے ہیں تو جواب دے کر لوگوں میں علم بانٹیں، کیونکہ علم بانٹے سے ہی بڑھتا ہے۔ تو آج اور ابھی ہماری ٹیم میں شامل ہوں۔

اگر سائٹ کے استعمال میں کہیں بھی دشواری کا سامنا ہو تودرپیش مسائل سے ہمیں ضرور آگاہ کیجیئے تاکہ ان کو حل کیا جا سکے۔

شکریہ



Pak Urdu Installer

ہمارے نئے اراکین

739 سوالات

790 جوابات

411 تبصرے

517 صارفین

...