اردو جواب پر خوش آمدید

0 ووٹس
194 مناظر
نے سیاست اور حکومت میں
پاکستان میں چونکہ وہی ادمی سیاستدان بن سکتا ہے جس کے پاس بہت پیسے ہو اور مزید پیسا بنانے کے لئے سیاست میں قدم رکھتا ہے موجودہ سب سیاستدان فیل ہو چکے ہے عمران خان سب سے نالائق نکلا
اب کیا کوئی غریب جو سچا اور دیانتدار ہو کیا سیاستدان بن سکتا ہے ؟!

1 جوابات

0 ووٹس
(7.1ہزار پوائنٹس) نے
السلام علیکم!
جہاں تک بات ہے سیاستدان بننے کی تو سیاستدان ہر کوئی بن سکتا ہے۔ کیونکہ سیاستدان اس شخص کو کہا جاتا ہے جو سیاست میں حصہ لے کر عوام کی خدمت کرتا ہے۔

البتہ اگر بات کریں ایماندار اور سچا سیاستدان بن کر کامیاب ہوکر عوامی خدمت کے لیے منتخب ہونے کی تو فی الحال اس کی تائید نہیں کیا جاسکتی ہے لیکن امید بھی نہیں چھوڑی جاسکتی۔ کیونکہ ناامیدی کو کفر کہا گیا ہے۔ لہٰذا ہمیں ہر وقت پُرامید رہنا چاہیے اور اسلام کی روشنی میں ایک اچھا اور سچا انسان بن کر عوامی خدمت کے لیے ہر وقت تیار رہنا چاہیے اور اپنی کوشش جاری رکھنی چاہیے۔ بے شک سچے اور نیک انسان کو زیادہ مشکلات پیش آتی ہیں کیونکہ یہ اللہ کی طرف سے اس کا امتحان ہوتی ہیں۔ اگر آپ کی نیت صاف اور ارادہ نیک ہو تو ایک نہ ایک دن کامیابی ضرور ملتی ہے۔
مسلمان کے لیے تو ہر اچھے کام کے بدلے دو خوشخبریاں ہیں ایک اس دنیا میں دوسری آخرت میں۔ اللہ ہمیں اچھا اور سچا بننے کی توفیق عطا فرمائے۔

السلام علیکم!

ارود جواب پرخوش آمدید۔

کیا آپ کے ذہن میں کوئی ایسا سوال ہے جس کا جواب جاننا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں! تو آپ بالکل درست جگہ آئے ہیں۔ کیونکہ اردو جواب پر فراہم کیے جاتے ہیں آپ کے سوالات کے جوابات، وہ بھی انتہائی آسان لفظوں میں۔ سوال خواہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو مگر ہمارے ماہرین کیلئے کچھ بھی مشکل نہیں۔ تو ابھی اپنا سوال پوچھیے اور جواب حاصل کیجئے۔

اگر آپ بھی اردو جواب پر موجود کسی سوال کا جواب جانتے ہیں تو جواب دے کر لوگوں میں علم بانٹیں، کیونکہ علم بانٹے سے ہی بڑھتا ہے۔ تو آج اور ابھی ہماری ٹیم میں شامل ہوں۔

اگر سائٹ کے استعمال میں کہیں بھی دشواری کا سامنا ہو تودرپیش مسائل سے ہمیں ضرور آگاہ کیجیئے تاکہ ان کو حل کیا جا سکے۔

شکریہ



Pak Urdu Installer

ہمارے نئے اراکین

731 سوالات

790 جوابات

411 تبصرے

360 صارفین

...