اردو جواب پر خوش آمدید

1 جوابات

+1 ووٹ
(7.1ہزار پوائنٹس) نے
جی ہاں! موجودہ دور ایسا ہے کہ ہر طرف سائنس اور ٹیکنالوجی ہی چھائی ہوئی ہے۔ انسان کی پیدائش سے شروع ہوکر پڑھائی، لکھائی، شادی بیاہ، ادویات، کاروبار، سفر، امن، دفاع، جنگ اور آخر موت، غرض ہر جگہ ہی سائنس و ٹیکنالوجی نے اپنا لوہا منوایا ہوا ہے۔
اسلام میں کامیابی کو دو طرح سے دیکھا گیا ہے۔ ایک دنیاوی کامیابی اور ایک اخروی کامیابی۔
اگر ہم بات کریں دنیاوی کامیابی کی تو یقیناً اس وقت سائنس و ٹیکنالوجی کے بغیر دنیاوی کامیابی ممکن نہیں۔ اگر ہم ٹیکنالوجی کو چھوڑیں گے تو ہم بہت کمزور ہوجائیں گے۔ مثال کے طور پر ادویات کے بغیر صحت مند ہونے کی شرح کم ہوجائے گی۔ اگر کوئی دشمن ہم پر حملہ کردے تو ہم دفاع بھی نہیں کرسکیں گے۔ ان کے علاوہ بہت سے دوسرے مسائل میں گھر جائیں گے۔ اس لیے موجود دور میں ٹیکنالوجی اور سائنس بہت ضروری ہے۔ اسلام نے بھی کبھی سائنس یا ٹیکنالوجی کو رد نہیں بلکہ قرآن میں جگہ جگہ غور و فکر کرنے کا کہہ کر نئی چیزیں دریافت کرنے کی طرف راغب کیا گیا ہے۔

ہاں اگر بات کی جائے اخروی کامیابی کی تو اس کے لیے یقیناً ٹیکنالوجی لازم نہیں ہے لیکن اگر اس کا استعمال کیا جائے تو بہت سے فوائد حاصل ہوتے ہیں جو یقیناً اسلام اور مسلمانوں کی بہت مدد کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر پہلے تبلیغ فرداً فرداً ہوتی تھی یا چند افراد کا مجمع ہوتا اور انہیں تبلیغ کی جاتی۔ اگر مجمع زیادہ ہوتا تو سب تک بات پہنچانا مشکل ہوجاتا تھا۔ جبکہ اب موجودہ ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے ایک فرد اپنی بات بہت آسانی سے سب سننے والے افراد تک پہنچا سکتا ہے اور زیادہ موثر طریقے سے تبلیغ کرسکتا ہے۔

نتیجہ یہ کہ ہمیں سائنس و ٹیکنالوجی کو پس پشت نہیں ڈالنا چاہیے بلکہ اسے استعمال کرتے ہوئے فوائد حاصل کرنے چاہئیں اور نقصانات سے بچنا چاہیے۔

متعلقہ سوالات

+1 ووٹ
1 جواب 4.0ہزار مناظر
0 ووٹس
0 جوابات 233 مناظر
0 ووٹس
1 جواب 1.2ہزار مناظر
0 ووٹس
1 جواب 127 مناظر

السلام علیکم!

ارود جواب پرخوش آمدید۔

کیا آپ کے ذہن میں کوئی ایسا سوال ہے جس کا جواب جاننا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں! تو آپ بالکل درست جگہ آئے ہیں۔ کیونکہ اردو جواب پر فراہم کیے جاتے ہیں آپ کے سوالات کے جوابات، وہ بھی انتہائی آسان لفظوں میں۔ سوال خواہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو مگر ہمارے ماہرین کیلئے کچھ بھی مشکل نہیں۔ تو ابھی اپنا سوال پوچھیے اور جواب حاصل کیجئے۔

اگر آپ بھی اردو جواب پر موجود کسی سوال کا جواب جانتے ہیں تو جواب دے کر لوگوں میں علم بانٹیں، کیونکہ علم بانٹے سے ہی بڑھتا ہے۔ تو آج اور ابھی ہماری ٹیم میں شامل ہوں۔

اگر سائٹ کے استعمال میں کہیں بھی دشواری کا سامنا ہو تودرپیش مسائل سے ہمیں ضرور آگاہ کیجیئے تاکہ ان کو حل کیا جا سکے۔

شکریہ



Pak Urdu Installer

ہمارے نئے اراکین

730 سوالات

790 جوابات

411 تبصرے

376 صارفین

...