اردو جواب پر خوش آمدید

0 ووٹس
406 مناظر
نے اسلام میں
میرا سوال یہ ہے کہ کیا ایک مرحوم بھائی (جو بےاولاد تھا) کی جائیداد میں سے اس کے دوسرے مرحوم بھائی (جو مورث کی زندگی میں ہی فوت ہو گیا) کی اولاد کا حصہ ہو گا یا نہیں؟ جبکہ مرحوم کی بیوہ اور دو حقیقی بہنیں بھی ابھی زندہ ہیں۔۔ رہنمائی فرمائیں

1 جوابات

0 ووٹس
(7.1ہزار پوائنٹس) نے
نے مدون
اس سلسلے میں بہتر راہنمائی تو کسی دینی ادارہ میں موجود عالم حضرات ہی کر سکتے ہیں۔ کیونکہ مختلف مسالک کے درمیان کچھ نہ کچھ اختلاف ضرور پایا جاتا ہے۔

تاہم آنلائن راہنمائی کیلئے میں محدث فورم کا درج ذیل لنک دے رہا ہوں امید ہے کہ اس سے آپ کو کچھ نہ کچھ راہنمائی مل جائے گی۔

https://forum.mohaddis.com/threads/37618

باقی جہاں تک مجھے علم ہے تو شریعت کی رو سے  کسی بھی شخص کا ایسا وارث جو اس کی زندگی میں ہی فوت ہوگیا ہو اسے وراثت سے حصہ نہیں ملتا۔ مثال کے طور پر کسی بھی شخص کے والدین (دونوں یا کوئی ایک) اگر اس کی زندگی میں ہی فوت ہوجائیں تو انہیں اس کے فوت ہونے پر حصہ نہیں ملتا نہ ہی ان کی دوسری اولاد کو یعنی فوت ہونے والے کے زندہ بہن بھائیوں کو۔  جبکہ دوسری صورت میں اگر فوت ہونے والے شخص کے والدین (دونوں یا کوئی ایک) زندہ ہوں تو انہیں اس کی وراثت میں سے حصہ ملتا ہے۔
اسی کے مطابق اوپر پوچھے گئے سوال کی صورتحال کے حساب سے اس کے فوت ہوجانے والے بھائی یا اس کی بیوی یا اولاد کو حصہ نہیں ملے گا جبکہ دیگر کو مل سکتا ہے۔ تاہم یہ بھی خیال رہے کہ اس کی بیوہ زندہ ہے۔ اس لیے تفصیلی جواب کے لیے کسی عالم دین سے رجوع فرمائیں۔

السلام علیکم!

ارود جواب پرخوش آمدید۔

کیا آپ کے ذہن میں کوئی ایسا سوال ہے جس کا جواب جاننا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں! تو آپ بالکل درست جگہ آئے ہیں۔ کیونکہ اردو جواب پر فراہم کیے جاتے ہیں آپ کے سوالات کے جوابات، وہ بھی انتہائی آسان لفظوں میں۔ سوال خواہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو مگر ہمارے ماہرین کیلئے کچھ بھی مشکل نہیں۔ تو ابھی اپنا سوال پوچھیے اور جواب حاصل کیجئے۔

اگر آپ بھی اردو جواب پر موجود کسی سوال کا جواب جانتے ہیں تو جواب دے کر لوگوں میں علم بانٹیں، کیونکہ علم بانٹے سے ہی بڑھتا ہے۔ تو آج اور ابھی ہماری ٹیم میں شامل ہوں۔

اگر سائٹ کے استعمال میں کہیں بھی دشواری کا سامنا ہو تودرپیش مسائل سے ہمیں ضرور آگاہ کیجیئے تاکہ ان کو حل کیا جا سکے۔

شکریہ



Pak Urdu Installer

ہمارے نئے اراکین

730 سوالات

790 جوابات

411 تبصرے

376 صارفین

...