اردو جواب پر خوش آمدید

یہ کورل ڈرا کیا ہے؟

3.2ہزار مناظر

کورل ڈرا کیا ہے۔ان پیج اور کورل ڈرا کا آپس میں کیا تعلیق ہے۔

0
نے سافٹ وئیرز میں

1 جوابات

0
 

کورل ڈرا دراصل ایک ویکٹر گرافکس ڈیزائننگ سافٹ وئیر ہے
ایک کثیر المقاصد (جسے انگریزی میں ملٹی پرپز کہتے ہیں) اور بہترین سافٹ وئیر
جس میں اتنا فری ہینڈ ہے کہ بس سوچ ہے آپ کی۔۔۔۔۔

ان پیج دراصل ایک ورڈ پروسیسر ہے جو کہ اردو لکھنے کیلئے بنایا جانے والا سب سے پہلا سافٹ وئیر کہلاتا ہے
کول ڈرا سے ان پیج کا تعلق بس اتنا ہے کہ (پرانے وقتوں میں)کورل ڈرا ہی واحد سافٹ وئیر تھا جو کہ یونیکوڈ سپورٹ کا حامل تھا۔ اس لیے ڈیزائنگ میں اردو کے استعمال کیلئے کورل ڈرا کی مدد کی ضرورت پڑتی تھی
۔۔۔۔۔۔
اب تو ماشاء اللہ بہت سے یونیکوڈ ایڈیٹر دستیاب ہیں مگر ان پیج اب بھی اردو فونٹس اور پیج کمپوزنگ کے حوالے سے سب سے اچھا سافٹ وئیر ہے

(6.1ہزار پوائنٹس) نے
نے منتخب شدہ
اس بات کا جواب اوپر موجود تھا
کورل ڈرا ایک گرافکس ڈیزائنگ سافٹ وئیر ہے۔۔۔
جبکہ ان پیج ایک ورڈ پروسیسرہے
لکھنا لکھانا کورل ڈرا کی سر دردی نہیں، کیونکہ وہ ورڈ پروسیسر نہیں۔۔۔
ویسے ڈائریکٹ آپ ونڈوز سیون ، یا پاک اردو انسٹالر کے موجودگی میں بھی اردو لکھ سکتے ہیں ، مگر اس میں قباحت یہ ہے کہ صرف  چندایک فوٹ "جمیل نوری نستعلیق" "ویب نسخ" وغیرہ ہی ہیں۔۔۔ جبکہ ان پیج میں فونٹس اور فارمیٹنگ کی بہترین ورائٹی موجود ہے۔
اور شاید یہی وجہ ہے ان پیج کے اب تک زندہ ہونے کی
جناب میں نے یہ عرض کیا کہ اگر کورل ڈرا میں یونی کوڈ کی سپورٹ موجود ہے تو اس میں بغیر کسی تردد کے اردو لکھی جانی چاہیے جب کہ آخری دفعہ جب میں نے استعمال کیا تھا ایسا ممکن نہیں تھا۔
سسٹم میں اردو سپورٹ ہونے کے باوجود اردو میں لکھا جانا ممکن نہیں تھا جب کہ اس کے برعکس اسی ٹائپ کے ویکٹر گرافکس پروگرام انک سکیپ میں یونی کوڈ سپورٹ موجود ہونے کی وجہ سے باکل نارمل انداز میں اردو لکھی جاتی ہے۔
بات تو واقعی آپ کی قابلِ غور ہے
اگر پھر بھی اردو ڈائریکٹ نہیں لکھتا تو یہ یقیناً نئے ورژنز کا مسئلہ ہوگا
کیونکہ کورل 9 تک کا تو پتا ہے ، اس کے بعد پھر کبھی اوپن کر کے بھی نہیں دیکھا
ویسے ڈائریکٹ تو اب ایم ایس پینٹ میں بھی لکھا جا سکتا ہے
اب تو ماشاءاللہ سرائیکی زبان میں ایم ایس آفس 2010 میں بلٹ ان ہو چکی ہے ، اردو تو پھر بھی ایک بہت بڑی زبان ہے ، اس کی سپورٹنگ ہونی چاہیے۔۔۔ اس مسئلے کا کوئی حل سوچنا ہی پڑے گا
خیر آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا

متعلقہ سوالات

...