اردو جواب پر خوش آمدید

ونڈوز کے ساتھ ساتھ لینکس بھی استعمال کرنا چاہتا ہوں،مشورہ چاہیے۔

1.5ہزار مناظر
مجھے ونڈوز پسند ہے لیکن کچھ دوستوں نے لینکس کا مشورہ دیا ہے۔میں نے استعمال کرنے کا ارادہ کیا ہے لیکن لینکس کے تو کافی سارے ورژنز ہیں کون سا منتخب کروں بتائیے۔
+1
نے اردوجواب میں

3 جوابات

+2
 

میں بھی آپکو زورن او ایس کا مشورہ دونگا۔

Zorin OS Desktop

 

زورن او ایس لینکس کو میں‌خود کافی عرصے سے ہوم یوز کے لیے استعمال کر رہا ہوں۔ ونڈوز میں کبھی کبھار جانا ہوتا ہے۔ میں یہ نہیں کہتا کہ ونڈوز مت سیکھیں یا مت استعمال کریں۔ میں یہ کہتا ہوں‌کہ لینکس ایک اچھا سسٹم ہے، بلکہ قابل اعتبار ہونے کے حوالے سے مشہور ہے۔ ونڈوز اور لینکس دونوں کا استعمال کریں۔ دونوں کو اکٹھا انسٹال کیا جا سکتا ہے، جیسا کہ ویڈیوز میں بتایا گیا ہے۔ 

 

لینکس کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم انسٹال کرنا سیکھیں (اردو میں مکمل ویڈیو گائیڈ)۔

http://asakpke-urdu.blogspot.com/2011/06/learn-to-install-linux-operating-system.html

(3.8ہزار پوائنٹس) نے
نے منتخب شدہ
اسلام علیکم۔
عامر شہزاد صاحب اردو جواب پر آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں اور سوال کا اتنا اچھا جواب اور اس سے متعلق معلومات شئیر کرنے پر آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
آتے رہیے گا اور اردو جواب کا پیغام دوست احباب تک بھی پہنچائیے یہ ہماری گزارش ہے۔
خوش رہیں۔۔۔
وعلیکم اسلام، آپکا بھی شکریہ کہ اتنی اچھی ویب سائیٹ بنائی ہے :)
0

پسند آپ کی اپنی ہے لیکن۔۔۔http://www.netrunner-os.com سے ڈرائی لینڈ ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کرنا مت بھولئے گا۔


آزمائیے اور پھر بتائیے۔

نے
+1

آپ نئے ہیں تو زورن http://zorin-os.com/ ٹرائی کیجئے۔
لینکس منٹ http://www.linuxmint.com/ بھی اچھا انتخاب ثابت ہو گا۔

نے

متعلقہ سوالات

...