اردو جواب پر خوش آمدید

+2 ووٹس
555 مناظر
نے قانونی مسائل میں
ایک عورت کی ایک ہی صرف بیٹی ہے اور اس کا خاوند بھی فوت چکا ہے  اور اس عورت کے والدین بھی ہو چکے ہیں  اور عورت کی دو بہنیں زندہ ہیں اس عورت کا کوئی بھائی بھی نہیں ہے  آیا کہ ساری زمین بیٹی کو ملے گی؟ یہ زمین خاوند کی طرف سے اس عورت کو ملی ہے

1 جوابات

+1 ووٹ
(7.1ہزار پوائنٹس) نے
السلام علیکم ورحمۃ اللہ،

سوال کے مطابق متوفیہ کی صرف ایک بیٹی ہے اور دو بہنیں زندہ ہیں باقی تمام وارثان فوت ہوچکے ہیں۔ اس صورت میں متوفیہ کی کل وراثت سے سب سے پہلے اس کے ذمہ اگر کوئی قرض وغیرہ ہے تو وہ ادا کیا جائے گا۔ پھر کفن دفن کے اخراجات نکالے جائیں گے (اگر کوئی عزیز اپنی طرف سے یہ اخراجات کررہا ہے تو پھر نہیں نکالے جائیں گے) پھر باقی بچ جانے والی وراثت میں سے نصف (آدھا) اس کی بیٹی کو ملے گا اور باقی نصف (آدھا) دو بہنوں میں تقسیم ہو جائے گا۔

جواب از: حافظ محمد اقبال سلفی حفظہ اللہ۔

السلام علیکم!

ارود جواب پرخوش آمدید۔

کیا آپ کے ذہن میں کوئی ایسا سوال ہے جس کا جواب جاننا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں! تو آپ بالکل درست جگہ آئے ہیں۔ کیونکہ اردو جواب پر فراہم کیے جاتے ہیں آپ کے سوالات کے جوابات، وہ بھی انتہائی آسان لفظوں میں۔ سوال خواہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو مگر ہمارے ماہرین کیلئے کچھ بھی مشکل نہیں۔ تو ابھی اپنا سوال پوچھیے اور جواب حاصل کیجئے۔

اگر آپ بھی اردو جواب پر موجود کسی سوال کا جواب جانتے ہیں تو جواب دے کر لوگوں میں علم بانٹیں، کیونکہ علم بانٹے سے ہی بڑھتا ہے۔ تو آج اور ابھی ہماری ٹیم میں شامل ہوں۔

اگر سائٹ کے استعمال میں کہیں بھی دشواری کا سامنا ہو تودرپیش مسائل سے ہمیں ضرور آگاہ کیجیئے تاکہ ان کو حل کیا جا سکے۔

شکریہ



Pak Urdu Installer

ہمارے نئے اراکین

739 سوالات

790 جوابات

411 تبصرے

517 صارفین

...