دو تین روز سے زبان کی سائیڈ پر چھوٹے چھوٹے دو چھالے بن گئے ہیں جن کی وجہ سے بات کرتے ہوئے جب زبان داڑھوں سے ٹکراتی ہے تو بہت درد ہوتا ہے اور کھانے سے بھی عاجز ہوں۔اس مسئلے کا گھریلو حل بتائیں۔
2.7ہزار مناظر
1 جوابات
زُبان پہ یا منہ میں چھالوں کے لیے ایک دوا بہت ہی کارگر رہتی ہے۔ اکثر پنسار سٹورز پر دستیاب ہے۔ ایک سُرح رنگ کی مائع دوا ہے ویسے تو عام طور پر ہمارے گھر میں بطور گیس کُشا استعمال ہوتی ہے مگر دیگر کئی امراض میں مُفید ثابت ہوتی ہے۔ گیس کی شکایت میں آدھے کپ پانی میں دو چائے کے چمچ ڈال کر پی جاتی ہے۔ اور منہ کے چھالوں کے لیے خالص ہی اُن چھالوں پر لگائی جاتی ہے۔ دوا کانام ’’ اکسیر احمر ‘‘ ہے۔ میرے خیال میں یہ ہر گھر میں ہونی چاہیے۔ آزمائش شرط ہے کسی بھی پنسار سٹور سے حاصل کی جا سکتی ہے