اردو جواب پر خوش آمدید

کوئی بتا سکتا ہے کے نوزحکومت کی عمر کیا ہے؟

807 مناظر

حکومت کی ایک 100 دن کی کاکردگی آپ کے سامنے ہے

+1
(490 پوائنٹس) نے متفرق میں
نے مدون

1 جوابات

+1
 

آپ تو 100 دن کی کارکردگی کی بات کرتے ہیں بھائی
پچھلا دورِ حکومت یاد کریں
پاکستانی جمہوریت کو "باری کا بخار" ہو گیا ہے
اج میری واری ، کل تیری واری
من تر حاجی بگویم ، تو مرا حاجی بگو(میں تجھے حاجی کہتا ہوں ۔ تو مجھے حاجی کہہ)
۔۔۔۔۔۔
اب تو پانچ سال بھگتنا ہی پڑے گا ، جمہوریت کا ڈھول گلے پڑا ہے بجانا ہی پڑے گا
بقول وزیر خزانہ "عوام کو کڑوی گولی نگلنا ہی ہوگی"
ان سے بندہ پوچھے آج تک کتنے سیاستدانوں نے ایسی کڑوی گولی نگلی۔۔۔؟؟؟
عوام ہی کیوں؟؟؟؟
یہ تو وہی بات ہوئی ۔۔۔۔ جوتا بھی میرا سر بھی میرا
ہمارے ووٹوں سے کرسی پر بیٹھنے والی بلی ہمیں ہی میاؤں میاؤں کر تی رہے گی اور ہم صبر کے گھونٹ کے ساتھ یہ کڑوی گولیاں نگلتے رہیں گے
اکبر الہٰ آبادی کا ایک دلچسپ حسبِ حال شعر ہے
چور آئے ، گھر میں تھا جو بھی ، لے گئے
کر ہی کیا سکتا تھا بندہ کھانس لینے کے سوا
سو میرے پیارے بھائی ۔۔۔۔ کھنگی جاؤ تے لنگی جاؤ۔۔۔۔

(6.1ہزار پوائنٹس) نے
نے منتخب شدہ
زبر دست
ہاہاہا بالکل صحیح کہا۔

متعلقہ سوالات

...