سعید انور،آپ دل برداشتہ نہ ہوا کریں۔
اردو جواب پر فی الحال اراکین کی تعداد تھوڑی ہے اور ان میں سے بھی چند لوگ جوابات دینے میں دلچسپی رکھتے ہیں اس لیے بعض اوقات فوری جواب نہیں ملتا لیکن ہم پر امید ہے کہ یہ تعداد بھی بڑھے گی اور انشا ء اللہ اپنا علم بانٹنے والے لوگ بھی زیادہ ہو جائیں گے۔
آپ کے سوال کی طرف آتا ہوں، دنیا میں سب سے بڑی یونیورسٹی کون سی ہے اور کہاں ہے؟
اگر تو آپ کا سوال دنیا کی نمبر 1 یونیورسٹی رینکنگ کے حوالے سے ہے تو جواب دینا آسان ہے۔امریکہ کی کیلی فورنیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی رینکنگ میں سر فہرست ہے ۔آپ اس بارے میں مزید تفصیلات
رقبے کے لحاظ سے بڑی یونیورسٹی کا پوچھ رہے ہیں تو میرے خیال میں یہ STANFORD UNIVERSITY ہے جو کہ33.1 مربع کلومیٹر پر پھیلی ہوئی ہے۔