685 مناظر
1 جوابات
ڈائیریکٹ ایکس معیاری کمانڈز اور فنکشنز کا ایک سیٹ ہے جسے ڈویلپرز اس وقت استعمال کرتے ہیں جب وہ اپنے پروگرام بناتے ہیں۔یہ مائیکرو سافٹ کی پروڈکٹ ہے اور ونڈوز کے لیے بنائے جانے والے سافٹ وئیرز میں اس کی کمانڈز استعمال کی جا سکتی ہیں۔عام طور پر اس کا زیادہ استعمال ویڈیوز گیمز سافٹ وئیر بناتے وقت کیا جاتا ہے۔
ویڈیوز گیمز بناتے وقت پروگرامرز ڈائریکٹ ایکس کو استعمال کر کے اس کی پہلے سے تیار شدہ اور مخصوص کردہ کمانڈز اور فنکشنز کی مدد سے نہ صرف گیمز کی ویڈیو اور آواز کو منظم کر سکتے ہیں بلکہ یوزر کی ان پٹ جیسے کی بورڈ ،ماؤس اور جوائے سٹک وغیرہ کو بھی بہتر طریقے سے اور بڑی آسانی کے ساتھ کنٹرول کر سکتے ہیں۔
تکنیکی طور پر ڈائیریکٹ ایکس ایک API یعنی ایپلی کیشن پروگرامنگ انٹر فیس ہے جو پہلے سے طے شدہ فنکشنز اور مخصوص کردہ کمانڈز پر مشتمل ہے جو کہ ملٹی میڈیا اپیلی کیشن،گیمز سافٹ وئیر اور ہارڈ وئیر کے درمیان مضبوط رشتہ قائم کرتا ہے ۔یہ سافٹ وئیرز ڈائیریکٹ ایکس کی مدد سے زیادہ بہتر طریقے سے ہارڈ وئیر کے ساتھ کام کر سکتے ہیں۔
