لینکس ایک کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم ہے، مثلا جیسے کہ ونڈوز یا میگ آپریٹنگ سسٹم۔ لینکس کو استعمال کرنا کافی آسان ہے۔ اس کے لیے آپ میری یہ ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں۔ لینکس کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنا سکھیں (اردو میں مکمل ویڈیو گائیڈ)
کیونکہ لینکس اوپن سورس اور مفت ہے اس لیے مختلف لوگوں نے اپنی ضروریات کے مطابق لینکس کی مختلف قسمیں بنائیں ہیں۔ ان میں سے کچھ ایسی ہیں جو کہ ونڈوز کے یوزرز کے لیے بہت آسان ہے۔
یاد رہے کہ میں یہاں اینڈرائیڈ کا ذکر نہیں کر رہا۔ اگر اسکو بھی شامل کیا جائے تو لینکس کی تعداد سب سے زیادہ ہو جائے گی۔
اس رائے شماری کا یہ مقصد ہے کہ علم ہو کہ کتنے اردو دان لینکس استعمال کر رہے ہیں۔