فورٹ ولیم کالج کی وجہ شہرت کیا ہے اور یہ کیوں اتنا مشہور ہوا؟
1.4ہزار مناظر
1 جوابات
فورٹ ولیم کالج کی وجہ شہریت یہاں سے اردو زبان کا فروغ ہے۔ گوکہ کالج کی بنیاد انگریزوں نے اپنے اغراض و مقاصد کی تکمیل کے لیے رکھی تھی مگر یہاں سے اردو زبان نے فروغ پایا اور اردو نثر میں کئی کتب یہاں سے شائع ہوئیں۔ جن میں سب رس، نوطرز مرصع،باغ و بہار جیسی کتب شامل ہیں۔ 1799 میں کلکتہ مدرسہ کے نام سے ایک ادارہ انگریزوں نے برصغیر میں رائج اردو، فارسی اور دیگر زبانیں اپنے لوگوں کو سکھانے کے لیے قائم کیا جو بعد ازاں 1800 میں فورٹ ولیم کالج میں تبدیل ہوا۔ اس وقت اردو ہی ایسی واحد ہندوستانی زبان تھی جو پورے برصغیر میں بولی اور سمجھی جاتی تھی۔ لہٰذا انگریزوں نے بھی اس زبان کو زیادہ فروغ دیا۔ جس سے یہ کالج مشہور اردو زبان کے حوالے سے مشہور ہوگیا۔