کہتے ہیں اور حقیقت بھی ہے کہ آج انگلش سائنس اور ٹیکنالوجی کی زبان ہے تو ایسے میں کسی قوم یا ملک کے لئے انگلش کے بغیر ترقی کرنا ممکن ہے؟یا انگلش کے بغیر ترقی نا گزیر ہے۔
1 جوابات
انگریزی کے بغیر ترقی کرنا ناممکن نہیں ہے، لیکن اس میں سہولت اور آسانی مل جاتی ہے، اور یہ کوئی عیب نہیں ہے، کیونکہ اس وقت انگریزی ایک بین الاقوامی زبان بن چکی ہے اور انگریزی درست طور پر جاننے والا جدید تحقیقات سے جلد آگہی حاصل کرلیتاہے لیکن اپنی پہچان کو کبھی نہیں کھونا چاہیے
ویسے سب سے بہتر تو یہ ہوتا ہے کہ
اپنی دنیا آپ پیدا کراگر زندوں میں ہے
بہر حال اب انگریزی میں اتنا مواد موجود ہے اگر کوئی اس کو پس پشت ڈال کر ترقی کرنا چاہے تو وہ اتنا آگے تک نہیں پہنچ سکتا، اس لئے موجودہ صورتحال میں یہی بہتر ہے کہ انگریزی کے کام کو اپنی زبان میں منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ جو کام ہوچکا ہے اس سے آگے سے شروع کیا جائے
اور ایک اصلاح آپ کے پیغام کے اندر
ناگزیر کا مطلب ضروری ہوتاہے ، یعنی آپ کو اس طرح لکھنا چاہیے تھا کہ
کیا حصولِ ترقی کے لئے انگریزی ناگزیر ہے